ایران نے حجاب نہ کرنے اور نامناسب لباس پہننے والی خواتین کو پکڑنے کے لیے ڈرونز اور مختلف ایپس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ انھیں گرفتار کرکے سزا دی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے حکومت کی حمایت یافتہ "نازر" نامی موبائل ایپلیکیشن کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس ایپ میں گاڑیوں کے لائسنس، پلیٹ نمبرز، مقامات اور اوقات کی معلومات اپ لوڈ کرنے کی سہولت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ایپ کے ذریعے گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا جاتا ہے، جس میں خلاف ورزی پر وارننگ دی جاتی ہے اور انہیں خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر وہ ان وارننگز کو نظر انداز کرتے ہیں تو ان کی گاڑی کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔ اس نگرانی کرنے والی ایپ کے استعمال کے ذریعے اب ایمبولینسوں، ٹیکسیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ "نازر" ایپ کے ساتھ ساتھ ایرانی حکام نے تہران اور جنوبی ایران میں عوامی مقامات کی نگرانی کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں معروف یونیورسٹیز کے داخلی دروازوں پر چہرے کی شناخت کا سافٹ ویئر نصب کر دیا ہے تاکہ خواتین طلباء کی نگرانی کی جا سکے اور یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ سخت حجاب کے ضابطے کی پیروی کریں۔ اقوام متحدہ نے ایران کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران ان اقدامات سے باز رہے۔ یاد رہے کہ ایران کا "حجاب اور عفت" کا مجوزہ قانون اگر نافذ ہو جاتا ہے تو خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 سال تک قید اور 12,000 ڈالر تک جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ اس قانون کو دسمبر 2024 میں اسمبلی میں بحث کے بعد معطل کر دیا گیا تھا تاہم اسے دوبارہ پیش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Source: social media
صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن اس ہفتے ٹیلیفون پر بات کرسکتے ہیں، اسٹیو وٹکوف
احرام کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا: ماحول دوست حج کا فروغ
بلوچستان: نوشکی میں بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک، 32 زخمی
سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کی زمین پر واپسی کی الٹی گنتی شروع، آئی ایس ایس میں داخل ہوا کُرو ڈریگن
یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں، مائیکل والٹز کا دعویٰ
شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے
احرام کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا: ماحول دوست حج کا فروغ
بلوچستان: نوشکی میں بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک، 32 زخمی
صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن اس ہفتے ٹیلیفون پر بات کرسکتے ہیں، اسٹیو وٹکوف
یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں، مائیکل والٹز کا دعویٰ
شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے
"بمباری کے نیچے سرنگ": سابق اسرائیلی قیدی کے حماس کی سرنگوں کے بارے میں حیران کن انکشافات
طالبان نے عمر رسیدہ برطانوی جوڑے کو ’سخت سکیورٹی والی جیل‘ میں منتقل کر دیا
خلا میں 9 ماہ تک پھنسی رہنے والی انڈین نژاد امریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟