ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اور ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کو اگر امریکا سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تو وہ برطانیہ واپس نہیں جائیں گے۔ یاد رہے کہ امریکا میں مقیم میگھن مارکل نے انسٹاگرام پر اپنی نئی پوڈ کاسٹ ’Confessions of a Female Founder‘ کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل اور پرنس ہیری کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر انہیں امریکا کے نئے ویزا رولز کے تحت ملک بدر کر دیا گیا تو یہ جوڑا برطانیہ واپس نہیں جائے گا۔ یہ دعویٰ شاہی ماہر رچرڈ فٹز ویلیمز نے ’جی بی نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔ شاہی خاندان کے امور کے ماہر نے پرنس ہیری اور میگھن سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں جب ہیری کو ملک بدر کر دیا گیا تو ضروری نہیں کہ وہ برطانیہ واپس آئیں گے۔ رچرڈ فٹز ویلیمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پرنس ہیری کینیڈا جا سکتے ہیں جہاں وہ امریکا میں منتقل ہونے سے قبل رہائش پزیر تھے، یا وہ پرتگال جا سکتے ہیں جہاں ان کا چھٹیوں گزارنے کے لیے مخصوص گھر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ظاہر ہے کہ شاہی خاندان کی جانب سے برطانیہ میں سسیکس جوڑے کو قبول نہیں کیا جائے گا اور یہ جوڑا بھی برطانیہ نہیں جانا چاہے گا۔ واضح رہے کہ شاہی خاندان کے ماہر کا یہ بیان میگھن مارکل کی نئی پوڈ کاسٹ کے اعلان کے 2 دن بعد آیا ہے۔ یاد رہے کہ میگھن مارکل کی نئی پوڈکاسٹ کی پہلی قسط 8 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔
Source: Social Media
صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن اس ہفتے ٹیلیفون پر بات کرسکتے ہیں، اسٹیو وٹکوف
احرام کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا: ماحول دوست حج کا فروغ
بلوچستان: نوشکی میں بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک، 32 زخمی
سنیتا ولیمس اور بُچ ولمور کی زمین پر واپسی کی الٹی گنتی شروع، آئی ایس ایس میں داخل ہوا کُرو ڈریگن
یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں، مائیکل والٹز کا دعویٰ
شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے
احرام کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانا: ماحول دوست حج کا فروغ
بلوچستان: نوشکی میں بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک، 32 زخمی
صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن اس ہفتے ٹیلیفون پر بات کرسکتے ہیں، اسٹیو وٹکوف
یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں، مائیکل والٹز کا دعویٰ
شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے
"بمباری کے نیچے سرنگ": سابق اسرائیلی قیدی کے حماس کی سرنگوں کے بارے میں حیران کن انکشافات
طالبان نے عمر رسیدہ برطانوی جوڑے کو ’سخت سکیورٹی والی جیل‘ میں منتقل کر دیا
خلا میں 9 ماہ تک پھنسی رہنے والی انڈین نژاد امریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟