International

وڈیو وائرل ... خاتون رپورٹر نے ٹرمپ کے چہرے پر "مائیک" مار دیا !

وڈیو وائرل ... خاتون رپورٹر نے ٹرمپ کے چہرے پر "مائیک" مار دیا !

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میرلینڈ ریاست میں اینڈروز کے فوجی اڈے پر عجیب صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر امریکیوں کی جانب سے گذشتہ چند گھنٹوں میں اس منظر کی وڈیو وسیع پیمانے پر پھیل گئی۔ ٹرمپ صحافیوں کے بیچ کھڑے غزہ کی صورت حال اور روس اور یوکرین کے بیچ امریکی وساطت پر بات کر رہے تھے کہ اچانک ایک خاتون رپورٹر کا مائیک "غیر دانستہ" طور پر امریکی صدر کے منہ پر لگ گیا۔ خاتون رپورٹر نے شرمندہ ہو کر فوری طور پر ٹرمپ سے معذرت کی۔ امریکی صدر نے اس پر ازراہ مذاق کہا کہ "آج رات آپ مشہور ہو جائیں گی، اور ایک بڑی خبر بن جائیں گی"۔ ٹرمپ کا اشارہ اس جانب تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا اس منظر کے کلپ سے بھر جائے گا۔ یہ بات معروف ہے کہ امریکی صدر اپنے پیش رو جو بائیڈن کے برعکس، کبھی کبھار صحافیوں کے ساتھ سخت رویہ رکھتے ہیں، اور کبھی کبھار ان کے سوالات کو احمقانہ قرار دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ اکثر میڈیا پر تنقید کرتے ہیں اور اسے اپنے خلاف متعصب سمجھتے ہیں، لیکن دوسری طرف وہ اکثر اپنی پریس کانفرنسوں میں مذاق کرتے نظر آتے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments