International

اس بار رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا یا 30 کا، ماہرین فلکیات کیا کہتے ہیں؟

اس بار رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا یا 30 کا، ماہرین فلکیات کیا کہتے ہیں؟

دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے روزے کی عبادات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف اس مقدس مہینے کے دنوں کی تعداد اور عید الفطر کی تاریخ کے بارے میں سوالات اور ان پر قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں۔ مصر میں فلکیاتی تحقیق کے قومی ادارے کی طرف سے تیار کردہ فلکیاتی حسابات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سال رمضان المبارک 29 دن پر محیط ہو گا جس کا آخری دن 29 مارچ بروز ہفتہ ہو گا۔ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ عید 30 مارچ بروز اتوار کو ہو گی۔ ماہ صیام کے دنوں کا تعین چاہے 29 ہو یا 30، اکثر فلکیاتی حسابات اور ہلال کی رویت پر مبنی ہوتا ہے۔ جہاں تک فلکیاتی حسابات کا تعلق ہے تو وہ فلکیاتی رصد گاہوں اور ہلال کی پیدائش پر مبنی ہیں، جن کی پیشین گوئیاں اکثر درست ہوتی ہیں۔ شرعی طور پر شوال کا چاند نظر آنے پر منحصر ہے اگر یہ 29 رمضان کی شام کو نظر آئے تو مہینہ 29 دن پر ختم ہوگا اگر چاند نظر نہ آئے تو رمضان المبارک 30 دن کے ساتھ مکمل ہو جائے گا اور عید الفطر 31 مارچ کو ہو گی۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments