اسلام آباد : …ایک اہم سیاسی پیش رفت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی حالیہ پیشکش کے بعد حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ میں ملاقات کیلئے آئے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو مذاکرات کی اجازت دی۔ تاہم سابق وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مذاکرات ٹی وی کیمروں کی چکاچوند سے دور ہوں تاکہ بامعنی نتائج کو یقینی بنایا جا سکے۔ پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اب باضابطہ طور پر حکومت سے بات چیت آگے بڑھانے کیلئے رجوع کریگی۔ پارٹی کا خیال ہے کہ ماضی میں مذاکرات کیلئے ہونے والی کوششیں میڈیا کی اسکروٹنی کی وجہ سے ناکام ہوئیں، لہٰذا اس مرتبہ زیادہ محتاط اور توجہ کے ساتھ بات چیت کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی پیشکش عمران خان تک پہنچا دی ہے۔ تاہم، انہوں نے بات چیت کی تفصیلات یا عمران خان کی جانب سے دی گئی ہدایت کے مطابق مذاکرات کی سمت کے حوالے سے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا۔
Source: social media
امریکہ میں فرٹیلیٹی کلینک کے باہر دہشت گرد کارروائی تھی: ایف بی آئی
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے تسلسل کے لیے پاکستان پر نئی شرائط عائد کر دیں
بروکلن برج حادثہ: میکسیکن نیوی کا جہاز پل سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو ہلاک، 19 زخمی
ٹرمپ اور پیوٹن میں پیر کو ٹیلی فونک رابطہ متوقع، جنگ بندی کا امکان
چین کا امریکہ اور دیگر ممالک کے پلاسٹک پر 75 فیصد تک اینٹی ڈمپنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
دوحہ میں جاری مذاکرات میں امریکی تجویز اور جنگ ختم کرنے پر غور کررہے ہیں: نیتن یاھو
القسام کے کمانڈر محمد السنوار کی اپنے گیارہ ساتھیوں سمیت ہلاکت کی تصدیق
حج پرمٹ کے بغیر حج غیر شرعی اور گناہ تصور ہو گا: مفتی اعظم مصر
انگلیوں کو دیر تک پکڑ کر ایردوان نے میکرون کو شرمندہ کردیا
سلووینیا میں میلانیا ٹرمپ کے آبائی قصبے سے ان کا مجسمہ غائب، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
ٹرمپ نے ترکیہ پر عائد فوجی پابندیاں نرم کردیں، مکمل خاتمے کے منتظر ہیں: ایردوان
ای او ایس-09 سیٹلائٹ کی لانچنگ ہوئی ناکام، تیسرے مرحلے میں آئی تکنیکی خرابی
غزہ کے محاصرے کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد لائیں گے: اسپین
اسرائیلی بمباری میں بچوں سمیت 33 فلسطینی جاں بحق