سری نگر، 8 اکتوبر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اپنا فیصلہ دکھا کر ثابت کر دیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے جو کچھ کیا وہ انہیں قابل قبول نہیں تھا موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں گپکار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ لوگوں نے اپنا فیصلہ دکھا کر ثابت کر دیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے جو کچھ کیا وہ انہیں قابل قبول نہیں تھا‘۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ’بے روز گاری، گراں بازاری، نوجوانوں میں منشیات کی بدعت کے پھیلائو جیسے مشکلات کو دور کرنے کے لئے مزید کام کرنا ہے‘۔ یہ کہنے پر کہ آیا جموں وکشمیر میں سیاسی صورتحال بدل سکتی ہے، کے جواب میں انہوں نے کہا: ’بے شک، یہاں اب صرف لیفٹیننٹ گورنر اور ان کے چار ساتھی نہیں ہوں گے اب نوے ارکان اسمبلی ہوں گے جو لوگوں کے مسائل کو حل کریں گے‘۔ انہوں نے کہا:’میں تمام لوگوں کا شکر گذار ہوں ان لوگوں کا بھی جنہوں نے الیکشن میں آزادنہ طور پر حصہ لیا‘۔ دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے پارٹی صدر کی گپکار رہائش گاہ پر مٹھائیں تقسیم کرکے پارٹی کی جیت پر جشن منایا۔
Source: uni news
منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے
بابا صدیقی قتل معاملہ کلیدی ملزم سمیت مزید چار گرفتار 17 نومبر تک پولیس حراست میں رکھے جانے کا حکم
کرناوتی ٹرین بم دھماکہ :ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر دہشت گردی کے الزامات سے تین مسلمان بری
فحش ویڈیو کیس میں ریونا کی درخواست ضمانت مسترد
دربھنگہ: قتل کیس میں چار قصورواروں کو عمر قید کی سزا
وقف ترمیمی بل مسلمانوں سے وقف جائداد ہڑپنے کی حکومت کی ایک سازش: مولانا فضل الرحیم مجددی
پریاگ راج میں طلباء پر طاقت کا استعمال افسوسناک: کانگریس
منی پور میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں 10 جنگجو مارے گئے
کرناوتی ٹرین بم دھماکہ :ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر دہشت گردی کے الزامات سے تین مسلمان بری
فحش ویڈیو کیس میں ریونا کی درخواست ضمانت مسترد