International

ہیرس یا ٹرمپ، امریکی صدارتی انتخابات میں کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟ نیا سروے

ہیرس یا ٹرمپ، امریکی صدارتی انتخابات میں کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟ نیا سروے

امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، اس دوران ڈیموکریٹک امیدوار اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور ریپلکن امیدوار، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے انتخابی مہمات زوروں سے جاری ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اور کس کا پلڑا کہاں بھاری رہے گا اس حوالے سے عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے بھی سروے جاری کردیا۔ الجزیرہ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں عوامی ووٹ فیصلہ کن نہیں ہوتا بلکہ یہ فیصلہ الیکٹورل کالج کے ذریعے اس بات سے ہوتا ہے کہ کونسے الیکٹرز کس ریاست سے الیکٹورل کالج کی نمائندگی کریں گے اور وہی صدر کا انتخاب بھی کریں گے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے صدر بننے کیلئے ایک امیدوار کو 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 ووٹ درکار ہوتے ہیں، الیکٹورل کالج کے ووٹ ریاستوں میں ان کی آبادی کے تناسب سے تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ڈیلی الیکشن پول ٹریکر 538 کے مطابق اس وقت ہیرس قومی پولز میں آگے ہیں اور انہیں ٹرمپ پر 2.4 فیصد برتری حاصل ہے تاہم 538 ڈیلی الیکشن پولز کی پیشگوئی کے مطابق مقابلہ سخت ہے، ہیرس کے جیتنے کے امکانات 100 میں سے 54 فیصد ہیں تو ٹرمپ کی جیت کے امکانات بھی 46 فیصد ہیں لیکن کچھ ریاستیں صدارتی انتخابات کا رخ بدل سکتی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments