International

اسرائیل کی شام کے ساحلی شہر اللاذقيہ پر بمباری

اسرائیل کی شام کے ساحلی شہر اللاذقيہ پر بمباری

اسرائیل نے شام کے ساحلی شہر اللاذقيہ پر بمباری کی ہے۔ شامی سرکاری ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے یہ بمباری جمعرات کی صبح کی گئی ہے اور شام کے دفاعی نظام نے اسرائیل کے حملے کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ شام پر اسرائیلی حملے پچھلے کئی برسوں سے جاری ہیں۔ تاہم پچھلے کچھ عرصے سے شام میں اسرائیل کی بمباری میں شامی اہداف کے علاوہ ایران سے متعلق اہم اہداف بھی زد میں ہیں۔ اسرائیل نے اپنی سات اکتوبر 2023 سے شروع غزہ جنگ کو دیگر کئی اطراف میں پھیلا دیا ہے۔ اس پھیلی ہوئی جنگ جس میں امریکہ و یورپ کے کئی ملکوں کی حمایت اور بعض کی نیم رضامندی شامل ہے۔ اس لیے اسرائیل کو علاقے میں اپنی بالادستی کے لیے جنگی دائرہ پھیلانا ضروری محسوس ہوتا ہے۔ شام میں جمعرات کی صبح سویرے کی گئی اس تازہ بمباری کے سلسلے میں ابھی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے، تفصیلات کا انتظار ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments