International

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں، سابق سیکریٹری پاسداران انقلاب

ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں، سابق سیکریٹری پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب کے سابق سیکریٹری ابراہیم رُستمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں۔ روسی خبرایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابق سیکریٹری ابراہیم رُستمی نے اس دعوے کی تفصیل نہیں بتائی۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کے لیے مشرق وسطیٰ میں تاریخی صورتحال آچکی ہے۔ جس کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے 39 اراکین نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ یہودی ریاست کی دھمکیوں کے تناظر میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت دی جائے۔ ایران کا ڈیفنس ڈاکٹرائن سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے فتوی کے تحت ہے جس کے تحت نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی ممانعت ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments