شمالی غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے سربراہ فارس افانہ کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کی سڑکوں پر کتے انسانی لاشیں کھا رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں لائی جانے والی کچھ شہید فلسطینیوں کی لاشوں پر جانوروں کے کاٹنے کے نشان ہیں، جس سے لاشوں کی شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ فارس افانہ نے امریکی ٹی وی سے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک بچے کی باقیات دکھائی گئیں، جس کی لاش کو کتوں نے کھا لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کی صورتِ حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، اسرائیلی حملوں سے سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں اور لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے بتایا کہ شمالی غزہ کے لوگ بھوک سے پریشان ہیں اور اسرائیلی افواج زندگی کی ہر علامت کو تباہ کر رہی ہیں۔ افانہ نے مزید بتایا کہ محاصرے میں پھنسے ہوئے لوگوں میں ہزاروں بچے اور حاملہ خواتین بھی ہیں، جہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ 12دن میں کئی فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔
Source: Social Media
غزہ جنگ کے بعد ایران کے اسرائیل کے خلاف سائبر حملوں میں اضافہ: رپورٹ
یورپی ممالک اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ معطل کریں، اسپین کا مطالبہ
اسرائیل کی بدترین پابندیاں، غزہ کے لوگ قحط سے دوچار،عالمی تشویش میں اضافہ
سابق وزیرِاعظم ملائیشیا مہاتیر محمد طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال داخل
ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں فائرنگ، 200 سے زائد افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری، مزید 65 فلسطینی شہید
ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں، سابق سیکریٹری پاسداران انقلاب
جدہ: متعدد گداگر خواتین گرفتار، پاکستانی بھی شامل
حزب اللہ کے دو پن پوائنٹ بلیسٹک میزائلوں "قادر 2 " اور " نصر1" کی رونمائی
یحییٰ سنوار کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟