حزب اللہ لبنان نے اپنے دو پن پوائنٹ بلیسٹک میزائلوں"قادر دو" اور "نصر ایک" کی رونمائی کردی۔ لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک کے انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے دونوں پن پوائنٹ بیلسٹک میزائلوں کی فوٹیج جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ " قادر2" زمین سے زمین پر مار کرنے والا پن پوائنٹ بیلسٹک میزائل ہے جس سے حال ہی میں تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حزب اللہ کی جاری کردہ ویڈیو فوٹیج اور تفصیلات کے مطابق اسلامی استقامتی تحریک نے انجینیئروں نے اس کو اپ گریڈ کیا ہے اور حیاتی اہمیت کے اہداف کو بالکل صحیح نشانہ بنانے کے لئے اس سے کام لیا جاتا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ "قادر دو" میزائلوں میں بہت زیادہ انہدامی توانائی پائی جاتی ہے۔ حزب اللہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ میزائل پہلی بار چار اکتوبر کو آپریشنل ہوا۔ حزب اللہ لبنان نے اسی طرح ایک ویڈیو فوٹیج "نصر ایک" پن پوائنٹ بیلسٹک میزائل کی بھی جاری کرکے بتایا ہے کہ"نصر ایک" میزائل کی رینج سو کلومیٹر ہے اور سو کلو کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ "نصرایک" زمین سے زمین پر مار کرنے والا پن پوائنٹ بیلسٹک میزائل ہے جو اسلامی استقامتی تحریک کے انجینیئروں نے تیار کیا ہے۔ حزب اللہ نے بتایا ہے کہ یہ میزائل بھی حیاتی اہمیت کی تنصیبات اور مراکز کو بہت ہی دقیق نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Source: Social Media
غزہ جنگ کے بعد ایران کے اسرائیل کے خلاف سائبر حملوں میں اضافہ: رپورٹ
یورپی ممالک اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ معطل کریں، اسپین کا مطالبہ
اسرائیل کی بدترین پابندیاں، غزہ کے لوگ قحط سے دوچار،عالمی تشویش میں اضافہ
سابق وزیرِاعظم ملائیشیا مہاتیر محمد طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال داخل
ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں فائرنگ، 200 سے زائد افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری، مزید 65 فلسطینی شہید
ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں، سابق سیکریٹری پاسداران انقلاب
جدہ: متعدد گداگر خواتین گرفتار، پاکستانی بھی شامل
حزب اللہ کے دو پن پوائنٹ بلیسٹک میزائلوں "قادر 2 " اور " نصر1" کی رونمائی
یحییٰ سنوار کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟