International

جنوبی لبنان میں گھات لگا کر حملہ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی

جنوبی لبنان میں گھات لگا کر حملہ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر اپنے حملوں میں شدت اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کے درمیان لبنان میں حزب اللہ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر تیسری بار شمالی اسرائیل کے شہر صفد پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔ گروپ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر تیسری بار شمالی اسرائیل کے شہر صفد پر میزائلوں سے بمباری کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے بدھ کی شام 06 بج کر 50 منٹ پر صفد شہر پر میزائل سے بمباری کی۔ دوسری جانب اسرائیلی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ مغربی الجلیل میں شلومی کے قریب ڈرون گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی ویب سائٹ ’’حدشوت‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ سرحدی قصبے قوزہ میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے بعد 8 ہیلی کاپٹر حیفا کی بندرگاہ کے شمال مغرب میں واقع رمبم ہسپتال میں اترے۔ سرحدی دراندازی کے بعد قصبے قوزہ میں جھڑپیں ہوئیں۔ مزید برآں العربیہ یا الحدث ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں 3 فوجی ہلاک اور کم از کم 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ان مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے 146 ویں ڈویژن کی افواج کے تعاون سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درجنوں ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ فوج نے ایک الگ بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ آج اس نے النبطیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا۔ دوسری طرف شمالی اسرائیل کے الجلیل میں سائرن بجائے گئے۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ لبنان کی جانب سے مجد الکرم کی سمت داغے گئے میزائل کے ٹکڑوں سے دو افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی دفاعی اداروں نے خلیج حیفا کے اوپر لبنان سے لانچ کیے گئے ڈرون کو بھی روک دیا۔ مغربی الجلیل کی جانب 30 سے زائد میزائل داغے گئے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments