International

شمالی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کا دھماکا، 147 افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کا دھماکا، 147 افراد ہلاک

نائیجیرین پولیس حکام کے مطابق شمالی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کے دھماکے سے 147 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکر بے قابو ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد مقامی افراد ٹینکر سے تیل نکالنے کے لیے جمع ہوگئے تھے کہ اس وقت ٹینکر میں دھماکا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 147 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکر میں دھماکے کا واقعہ نائیجیریا کی ریاست جیگاوا کے گاؤں میں پیش آیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments