Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

بابا رام دیو نے بھی ملک کے تعلیمی نظام پر کیا تشویش کا اظہار، خاص طور پر طلبا تحریک کا کیا ذکر

بابا رام دیو نے بھی ملک کے تعلیمی نظام پر کیا تشویش کا اظہار، خاص طور پر طلبا تحریک کا کیا ذکر

یوگ گرو بابا رام دیو نے جین-زی تحریک کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’ملک میں ہر طرف ہنگامہ برپا ہے۔ چھوٹے چھوٹے اسکول اور کالجوں سے بچے سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ وہاں ٹیچرس، کتابیں، بجلی، پانی اور بیت الخلا جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جہاں سب کچھ موجود ہے، وہاں پڑھائی میں نقل ہوتی ہے اور پرچہ لیک ہو جاتا ہے۔‘‘ یوم آزادی کے موقع پر ہریدوار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ تعلیمی نظام اور سرکاری بھرتی کے عمل پر سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے بجلی، اساتذہ کی کمی، سرکاری ملازمتوں کے انٹرویوز میں بدعنوانی سمیت کئی مسائل کا ذکر کیا۔

بابا رام دیو تعلیم کے موجودہ حالات پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک میں ہر طرف ہنگامہ ہے۔ بچے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے یہاں ٹیچر نہیں ہیں، بجلی نہیں ہے، پانی نہیں ہے، بیت الخلا نہیں ہے۔ کہیں نقل ہو جاتی ہے، کہیں پرچہ لیک ہو جاتا ہے، تو کہیں سرکاری ملازمتوں کے انٹرویوز میں 99 فیصد گھپلے ہوتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ذمہ داران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’’سدھر جاؤ، ورنہ مزید تحریکیں ہو سکتی ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں گھپلے بھی بہت ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’سرکاری ملازمتوں میں انٹرویو کے دوران 90 سے 99 فیصد تک گھپلہ ہوتا ہے۔ وہ اپنی ذات، طبقے، برادری اور نظریے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ملازمت دیتے ہیں اور باقی لوگوں کو دھکے مار کر باہر کر دیتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ان سب کو توہین آمیز اور جمہوریت کے خلاف قرار دیا۔

یوگ گرو نے کہا کہ ’’ایک طرف ہم ’ستیہ میو جیتے‘ کی بات کر رہے ہیں۔ دوسری طرف پہلے سے طے کر کے لاکھوں، کروڑوں روپے لے کر ملازمتیں بانٹی جا رہی ہیں۔ اگر ملک میں مسلسل تحریکیں ہی چلتی رہیں، تو یہ ملک کیسے چلے گا۔ اب سرکاری ملازمتوں میں 50 لاکھ سے لے کر ایک کروڑ روپے تک لے کر تقرری کا کھیل چل رہا ہے۔‘‘ بابا رام دیو نے مزید کہا کہ ’’ویسے تو تحریک کے نام پر وہ انتشار کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی اسے برداشت کرتے ہیں، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ملک میں گھپلے بھی بہت ہیں۔‘‘ موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’آج ملک میں نفرت اور عداوت کا ایسا ماحول بن گیا ہے کہ ملک کی پارلیمنٹ میں اقتدار اور اپوزیشن پاکستان اور ہندوستان کی طرح ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں۔‘‘

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn