ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ڈیلس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئر پورٹ (ڈی ایف ڈبلیو) اور ہیوسٹن کے جارج بش انٹر کانٹینینٹل ایئرپورٹ (آئی اے ایچ) پر مسلمانوں کے لیے وضو اور نماز کی سہولتوں کو مبینہ مذہبی امتیاز قرار دیتے ہوئے دونوں ایئر پورٹس کو دی جانے والی سرکاری گرانٹس کے جائزے کا حکم دے دیا۔
گورنر نے دونوں ایئر پورٹس کا معاملہ امریکی محکمۂ ٹرانسپورٹیشن کو بھی تحقیقات اور ممکنہ کارروائی کے لیے بھیج دیا ہے۔
گورنر گریگ ایبٹ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ٹیکساس میں ایئر پورٹس چلانے والے اداروں کو دی جانے والی ریاستی گرانٹس کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ آیا موجودہ گرانٹس واپس لی جائیں یا مستقبل میں ان اداروں کو مزید ریاستی فنڈز فراہم نہ کیے جائیں۔
گورنر کا مؤقف ہے کہ سرکاری ملکیت کی تنصیبات میں کسی ایک مذہب کے پیروکاروں کے لیے مخصوص سہولت فراہم کرنا مذہبی امتیاز کے زمرے میں آ سکتا ہے۔
گورنر کے دفتر کے مطابق ڈی ایف ڈبلیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ مسلمانوں کے لیے وضو کی مخصوص سہولت قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جبکہ ہیوسٹن کے جارج بش انٹرکانٹینینٹل ایئر پورٹ پر ایسی ایک سہولت پہلے ہی قائم کی جا چکی ہے جس کے ساتھ نماز کے لیے جگہ بھی موجود ہے۔
گورنر گریگ ایبٹ نے امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی کو لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ امریکی محکمۂ ٹرانسپورٹیشن اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) ڈی ایف ڈبلیو اور آئی اے ایچ پر موجود یا مجوزہ مذہبی سہولتوں کا فوری جائزہ لیں اور اگر ضروری ہو تو اصلاحی یا قانونی کارروائی کریں۔
ان کے مطابق دونوں ایئر پورٹس وفاقی فنڈز وصول کرتے ہیں اور انہیں امتیازی سلوک سے متعلق وفاقی قوانین کی پابندی کرنا ہوتی ہے۔
گورنر گریگ ایبٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وضو کے لیے بنائی جانے والی یہ سہولتیں بظاہر مذہب کی بنیاد پر آبادی کے ایک مخصوص حصے کو خصوصی سہولت دینے کے لیے بنائی گئی ہیں، جسے وہ غیر قانونی سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ چونکہ دونوں ایئر پورٹس سرکاری ملکیت میں ہیں، اس لیے حکومت کسی ایک مذہبی نقطۂ نظر کو دوسروں پر ترجیح نہیں دے سکتی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے سے چلنے والی سرکاری سہولتوں میں غیر قانونی مذہبی امتیاز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گورنر کے اس اقدام کے بعد اب توجہ امریکی محکمۂ ٹرانسپورٹیشن اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ممکنہ ردِعمل پر مرکوز ہو گی، جبکہ یہ معاملہ مذہبی آزادی، مساوی سہولتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے مختلف مذاہب کے مسافروں کو دی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے ایک اہم قانونی اور سیاسی بحث بھی پیدا کر سکتا ہے۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments