وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کے دوران ’دماغی نکسل‘ لفظ کا استعمال کیا۔ کانگریس نے ان کے اس بیان پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ پہلے پی ایم مودی ’اربن نکسل‘ لفظ کا استعمال کرتے تھے، اور اب وہ ’دماغی نکسل‘ کہہ رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم جنہیں اربن نکسل کہتے ہیں، انہی کے مطالبات کو بعد میں تسلیم بھی کر لیتے ہیں۔‘‘
دراصل پی ایم مودی نے آج 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک کے نام اپنے خطاب میں ’دماغی نکسل‘ لفظ کا استعمال کیا۔ اس پر کانگریس رکن پارلیمنٹ جے رام رمیش نے انھیں نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’3-2 برس قبل تک وزیر اعظم ’اربن نکسل‘ لفظ کا استعمال کرتے تھے۔ جب پارلیمنٹ میں پوچھا گیا کہ ’اربن نکسل‘ کی تعریف کیا ہے، تو وزیر داخلہ نے کہا کہ ’اربن نکسل‘ جیسی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کوئی تعریف ہے۔‘‘
کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جن لوگوں کو ’اربن نکسل‘ کہتے تھے، بعد میں انہی کے مطالبات تسلیم کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 3-2 برس قبل تک ذات پر مبنی مردم شماری کو ’اربن نکسل‘ کی سوچ قرار دیا جاتا تھا۔ لیکن ایک برس پہلے حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا۔ جے رام رمیش نے لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم مودی کے خطاب کو ’سیاسی خطاب‘ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’وزیر اعظم کے خطاب میں کچھ بھی نیا نہیں تھا، وہ جو دعوے پہلے کیا کرتے تھے، اب بھی وہی دعوے کر رہے ہیں۔‘‘
غور طلب ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ’’کچھ لوگ معاشرے کو غلط سمت میں لے جانے کے لیے طرح طرح کے داؤ چل رہے ہیں اور ایسے عناصر کی نشاندہی ضروری ہے۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم نے نکسل ازم کو ختم کرنے کا عزم کیا تھا۔ 21 ویں صدی میں دہائیوں پرانے چیلنجز کو ختم کرنا لازمی ہے۔ نکسل ازم اور ماؤ ازم نے لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔ کئی ماؤں کے دودھ پیتے نومولود بچے چھین لیے گئے اور والدین کے خوابوں چکنا چور کر دیا گیا۔‘‘
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments