International

یمن : چھ صوبوں میں حوثیوں کے اہداف پر امریکی فضائیہ کے 49 حملے

یمن : چھ صوبوں میں حوثیوں کے اہداف پر امریکی فضائیہ کے 49 حملے

واشنگٹن کی جانب سے حوثیوں کے خلاف جاری فضائی مہم کے 46 ویں روز، امریکی طیاروں نے یمن کے چھ مختلف صوبوں میں میزائل لانچنگ پلیٹ فارموں، اسلحہ گوداموں اور فوجی ٹھکانوں پر 49 فضائی حملے کیے۔ حوثی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ دار الحکومت صنعاء کو کئی فضائی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم تعداد واضح نہیں کی گئی۔ امریکی فضائیہ نے صنعاء کے مضافات میں کئی حوثی ٹھکانوں پر شدید حملے کیے۔ حوثی ذرائع کے مطابق، صنعاء کے مغربی ضلع بنی مطر میں کئی مقامات پر حملے کیے گئے، جب کہ شمال میں ہمدان ضلع میں ایک عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ ضلع بنی حشیش کے علاقے صرف میں ایک ایسی جگہ پر حملہ کیا گیا جہاں شبہ تھا کہ حوثی قیادت چھپی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دار الحید کے علاقے میں ایک خفیہ میزائل لانچنگ سائٹ اور عسکری ساز و سامان پر حملہ کیا گیا۔ صوبہ الجوف میں امریکی جنگی طیاروں نے 24 فضائی حملے کیے، جن میں سے 6 ضلع برط العنان میں اسلحہ کے خفیہ گوداموں پر کیے گئے، جب کہ رات دیر گئے، 18 حملوں کے ساتھ سب سے شدید بم باری کی گئی، جو میزائل لانچنگ مقامات اور دیگر عسکری اہداف پر مرکوز تھی۔ ذرائع کے مطابق، یہ شدید حملے حوثیوں کی جانب سے ضلع الغیل سے ایک میزائل فائر کیے جانے کے بعد کیے گئے، جو بحیرہ احمر کی سمت داغا گیا تھا۔ صنعاء کے شمال میں واقع ضلع ارحب میں ایک دفاعی میزائل ایک کھیت میں گر کر پھٹ گیا، جس سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق، یہ میزائل حوثی ملیشیا نے بنی حشیش میں ایک فوجی کیمپ سے ایک امریکی طیارے کو نشانہ بنانے کے لیے داغا تھا۔ صعدہ میں، ضلع سحار میں حوثیوں کے مورچوں پر چار حملے کیے گئے۔ مأرب کے شمال میں، ماس عسکری کیمپ میں اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔ البیضاء کے السوادیہ عسکری کیمپ میں ایک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم پر حملہ ہوا۔ المحویت شہر کے مضافات میں ایک مواصلاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ برطانیہ اور امریکہ نے یمن میں منگل کے روز ایک مشترکہ فوجی آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ رات کے وقت کیا گیا تاکہ شہریوں کو نقصان سے بچایا جا سکے، اور تمام طیارے بحفاظت واپس لوٹ گئے۔ یہ تمام کارروائیاں اُس وقت سے جاری ہیں جب سات اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک سمجھی جانے والی کشتیوں پر حملے شروع کیے۔ اس کے جواب میں امریکہ نے 15 مارچ 2025 کو یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا تاکہ ان حملوں کو روکا جا سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments