International

انڈیا پہلگام کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے:پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

انڈیا پہلگام کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے:پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ انڈیا اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو ’مکمل آپریشنل آزادی‘ ہے۔ جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کا خطے میں مدعی اور منصف کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔ ’تاہم بدقسمتی سے انڈیا نے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیا جو کہ خطے اور دنیا میں تباہ کن نتائج کا باعث ہو گا۔‘ پاکستان کے وزیر نے واضح کیا کہ انڈیا کی طرف سے کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنگ سے ہونے والے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری صرف اور صرف انڈیا پر عائد ہو گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments