امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سابق سیاسی حریف کملا ہیرس کے شوہر ڈگ ایمہوف کو ہولوکاسٹ میموریل کونسل کے بورڈ سے ہٹا دیا ہے جس پر غصے کا اظہار سامنے آیا ہے۔ گذشتہ سال کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر ایمہوف نے جو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہود دشمنی کے خلاف مہم چلائی۔ بائیڈن نے ان کی بورڈ میں تقرری کی تھی۔ ایمہوف جو یہودی ہیں، نے منگل کو اپنی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے پوسٹ کیا، "میں واضح کر دوں: ہولوکاسٹ کی یاد اور تعلیم پر کبھی بھی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا، "تاریخ کے ایک بدترین مظالم کو تقسیم پیدا کرنے والے مسئلے میں تبدیل کرنا خطرناک ہے -- اور اس سے نازیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ساٹھ لاکھ یہودیوں کی یاد کی توہین ہوتی ہے جسے محفوظ رکھنے کے لیے یہ میوزیم بنایا گیا تھا۔" اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ٹرمپ نے سیاست سے ہٹ کر واشنگٹن کے معروف کینیڈی سنٹر اور ہارورڈ یونیورسٹی جیسے ثقافتی اور تعلیمی اداروں پر اپنی دائیں بازو کی عوامیت پسندی مسلط کی ہے۔ ٹرمپ جنہیں دشمن سمجھتے ہیں، ان سے انتقام لینے کی بھی کوشش کی ہے اور اپنے سیاسی حریفوں سے وابستہ قانونی فرمز مثلاً ایمہوف کے آجر ولکی فار اینڈ گالاگھر کو نشانہ بنایا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی اطلاع کے مطابق ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کردہ کئی دیگر سابق عہدیداروں میں بائیڈن کے وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف رون کلین، داخلی پالیسی کی مشیر سوزن رائس اور سابق خاتونِ اول جل بائیڈن کے ایک معاون شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے صدارتی عملے کے دفتر نے منگل کے اوائل میں کونسل کے اراکین کو ایک ای میل بھیجی جس میں لکھا تھا: "(صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے) آپ کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ امریکہ کی ہولوکاسٹ میموریل کونسل کے رکن کی حیثیت سے آپ کا عہدہ فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔" یہ کونسل 1980 میں کانگریس نے ہولوکاسٹ کی یاد میں ملک کی قیادت کے لیے قائم کی تھی اور 1993 میں ہولوکاسٹ میموریل میوزیم کا آغاز کیا تھا۔ ایمہوف نے کہا کہ برطرفی سے ہولوکاسٹ کی یاد اور تعلیم اور اس کے ساتھ ساتھ نفرت اور یہود دشمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کا عزم کم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا، "میں اپنی بات کہتا رہوں گا، تعلیم دینے اور نفرت کی تمام صورتوں سے مقابلہ کرنے کے لیے کیونکہ خاموشی کبھی بھی کوئی راستہ نہیں۔"
Source: social media
اسرائیلی فوج نے ایک قیدی کا محاصرہ کر لیا مگر وہ اسے زندہ نہیں بچا پائے گا: القسام
ایران کا اسرائیل کے حساس جوہری پروگرام کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان
دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
شاہ سلمان کی 100 ملکوں سے 1300 مرد و خواتین عازمین حج کی میزبانی کی ہدایت
ٹرمپ کی یورپی یونین پر 50 فیصد اور آئی فونز پر 25 فیصد ٹیرف کی تجویز
ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
فرانس اسرائیل کو اسلحہ فروخت نہیں کرتا: فرانسیسی وزیرِ دفاع کی وضاحت
یورینیم کی 60 فیصد افزودگی ’جوہری عدم پھیلاؤ" معاہدے کی خلاف ورزی نہیں: ایران کا مؤقف
’آپریشن سپائڈر ویب‘ کے جواب میں روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ: ’پوتن جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں‘
امریکا، تارکین کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں
کولمبیا میں صدارتی امیدوار پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک
اسرائیلی فوج نے ایک قیدی کا محاصرہ کر لیا مگر وہ اسے زندہ نہیں بچا پائے گا: القسام
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان