International

یورینیم کی 60 فیصد افزودگی ’جوہری عدم پھیلاؤ" معاہدے کی خلاف ورزی نہیں: ایران کا مؤقف

یورینیم کی 60 فیصد افزودگی ’جوہری عدم پھیلاؤ" معاہدے کی خلاف ورزی نہیں: ایران کا مؤقف

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم نے واضح کیا ہے کہ یورینیم کی 60 فیصد تک افزودگی کا عمل جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس کے فوجی مقاصد کی کوئی شہادت موجود نہیں۔ ایرانی ادارے نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کو جمع کرائی گئی ایک سرکاری یادداشت میں مؤقف اختیار کیا کہ تہران کی جوہری سرگرمیاں پرامن دائرے میں محدود ہیں اور اس کے خلاف لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ تنظیم نے مزید کہا کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی اور اس کا ذخیرہ "آئی اے ای اے" کی مکمل نگرانی میں ہو رہا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے "ایسنا" کے مطابق یادداشت میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ملک کے کچھ جوہری مقامات پر آلودگی کے واقعات "دشمانہ سرگرمیوں" اور "تخریبی کارروائیوں" کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments