ایران کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس ادارے نے اسرائیل سے انتہائی حساس اور اسٹریٹجک نوعیت کی بڑی مقدار میں معلومات اور دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان دستاویزات میں اسرائیلی جوہری منصوبوں اور تنصیبات سے متعلق ہزاروں فائلیں شامل ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں کیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی کچھ عرصہ قبل انجام دی گئی تاہم اسرائیل کے اندر سے بڑی مقدار میں خفیہ معلومات نکال کر ایران تک محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے عمل کے دوران میڈیا میں کوئی بات نہیں کی گئی تاکہ تمام دستاویزات طے شدہ محفوظ مقامات تک پہنچ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دستاویزات کی کثرت کے باعث انہیں مکمل طور پر دیکھنے، جانچنے اور ان کے ساتھ منسلک ویڈیوز و تصاویر کا جائزہ لینے میں کافی وقت لگا۔ یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے حالیہ عرصے میں بارہا واضح دھمکیاں دی ہیں کہ اگر یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری رہا تو وہ کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے۔ حالانکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان 12 اپریل سے مذاکرات جاری ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی اور امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کے منصوبے تیار کر لیے ہیں، جو کہ کسی بھی وقت، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں، فوری طور پر نافذ کیے جا سکتے ہیں۔ تقریباً دو ہفتے قبل اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک اور پولیس نے دو 24 سالہ نوجوانوں، رُوئی مزراحی اور الموغ اتیاس کو ایران سے مبینہ تعاون کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ان افراد کی گرفتاری کا تعلق بھی اسی خفیہ فائلوں کے معاملے سے ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
Source: social media
اسرائیلی فوج نے ایک قیدی کا محاصرہ کر لیا مگر وہ اسے زندہ نہیں بچا پائے گا: القسام
ایران کا اسرائیل کے حساس جوہری پروگرام کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان
نیا غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کی منیٰ سے واپسی کے آغاز کی تیاریاں
دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
غزہ میں اسرائیلی حملہ، "کتائب المجاہدین" کا کمانڈر اسعد ابو شریعہ ہلاک
یورینیم کی 60 فیصد افزودگی ’جوہری عدم پھیلاؤ" معاہدے کی خلاف ورزی نہیں: ایران کا مؤقف
’آپریشن سپائڈر ویب‘ کے جواب میں روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ: ’پوتن جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں‘
امریکا، تارکین کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں
کولمبیا میں صدارتی امیدوار پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک
ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے کئی علاقوں میں نئی انخلاء کی ہدایات جاری
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان