حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز" کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں اس مقام کا محاصرہ کر لیا ہے جہاں اسرائیلی قیدی "متان تسنجاوکر" کو رکھا گیا ہے، مگر وہ اسے زندہ واپس نہیں لا سکے گی۔ ترجمان "ابو عبیدہ" نے جاری ایک آڈیو بیان میں واضح کیا "ہم پورے یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ اسرائیل اپنے قیدی کو زندہ بازیاب نہیں کرا سکے گا"۔ ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ "اگر قیدی کی رہائی کی کوشش کے دوران اس کی موت واقع ہوتی ہے تو اس کی مکمل ذمہ دار اسرائیلی فوج ہو گی، کیونکہ القسام نے اسے ایک سال اور آٹھ ماہ تک زندہ رکھا"۔ ادھر اسرائیلی وزیر دفاع "یسرائیل کاٹز" نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ فوج نے غزہ سے ایک تھائی قیدی"ناتابونگ بینتا" کی لاش بازیاب کر لی ہے، جو سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد سے لاپتہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک تمام زندہ قیدی اور جاں بحق افراد کی لاشیں واپس نہیں لائی جاتیں۔ گذشتہ جمعرات بھی اسرائیلی فوج نے دو قیدیوں "جودی وینسٹائن-ہاگی" اور "گیڈی ہاگی" کی لاشیں بازیاب کی تھیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے گذشتہ ماہ کے آغاز میں انکشاف کیا تھا کہ غزہ میں 21 اسرائیلی قیدی زندہ ہیں، جب کہ اسرائیلی حکومت کے قیدیوں اور لاپتہ افراد کے رابطہ کار گال ہیرش کا کہنا تھا کہ زندہ قیدیوں کی تعداد 24 ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سرکاری اسرائیلی اندازوں کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک 35 اسرائیلی قیدی مارے جا چکے ہیں۔
Source: social media
اسرائیلی فوج نے ایک قیدی کا محاصرہ کر لیا مگر وہ اسے زندہ نہیں بچا پائے گا: القسام
ایران کا اسرائیل کے حساس جوہری پروگرام کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان
نیا غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کی منیٰ سے واپسی کے آغاز کی تیاریاں
دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
غزہ میں اسرائیلی حملہ، "کتائب المجاہدین" کا کمانڈر اسعد ابو شریعہ ہلاک
یورینیم کی 60 فیصد افزودگی ’جوہری عدم پھیلاؤ" معاہدے کی خلاف ورزی نہیں: ایران کا مؤقف
’آپریشن سپائڈر ویب‘ کے جواب میں روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ: ’پوتن جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں‘
امریکا، تارکین کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں
کولمبیا میں صدارتی امیدوار پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک
ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے کئی علاقوں میں نئی انخلاء کی ہدایات جاری
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان