امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے امریکہ درآمد کی جانے والی تمام اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ان کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے جبکہ نئے ٹیرف کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ اعلان یورپی یونین کے ساتھ ٹرمپ کی تجارتی جنگ میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے ابتدائی طور پر یورپی یونین کی زیادہ تر مصنوعات پر 20 فیصد ٹیرف کی تجویز پیش کی تھی تاہم لیکن مذاکرات کے لیے وقت دینے کے لیے آٹھ جولائی تک اسے آدھا کرکے 10 فیصد کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکہ میں تیار نہ ہونے والے آئی فونز پر کم از کم 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے ایپل کے ٹم کک کو بہت پہلے اپنی اس امید سے مطلع کیا تھا ان کے آئی فون جو امریکہ میں فروخت ہوں گے وہ انڈیا یا کسی اور جگہ نہیں بلکہ امریکہ میں تیار کیے جائیں گے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو ایپل کو امریکہ کو کم از کم 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔‘
Source: Social media
اسرائیلی فوج نے ایک قیدی کا محاصرہ کر لیا مگر وہ اسے زندہ نہیں بچا پائے گا: القسام
ایران کا اسرائیل کے حساس جوہری پروگرام کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان
نیا غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کی منیٰ سے واپسی کے آغاز کی تیاریاں
دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
غزہ میں اسرائیلی حملہ، "کتائب المجاہدین" کا کمانڈر اسعد ابو شریعہ ہلاک
یورینیم کی 60 فیصد افزودگی ’جوہری عدم پھیلاؤ" معاہدے کی خلاف ورزی نہیں: ایران کا مؤقف
’آپریشن سپائڈر ویب‘ کے جواب میں روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ: ’پوتن جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں‘
امریکا، تارکین کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں
کولمبیا میں صدارتی امیدوار پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک
ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے کئی علاقوں میں نئی انخلاء کی ہدایات جاری
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان