بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا ہے۔ بحریہ کا کہنا ہے کہ ایف 18 طیارے کے ساتھ اس کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر برد ہوا، امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گرنے سے بحریہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ امریکی بحریہ کے مطابق طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن پر امریکی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تھائی لینڈ کی پولیس کا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے باعث جہاز میں سوار 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے سے متعلق بتایا کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔ تھائی ایمرجنسی سینٹر کے مطابق یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔
Source: social media
سعودی عرب کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان
نیتن یاہو کے مطالبات پر ’شین بیت‘ چیف کا مستعفی ہونے کا اعلان
یمن میں کروڑوں ڈالر مالیت کے سات ڈرون طیاروں سے محروم ہو گئے : امریکی عہدے دار
یوکرین تنازع جاری رہا تو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے : امریکی نائب صدر
آخری رسومات کے اخراجات سے بچنے کیلئے بیٹے نے والد کی لاش الماری میں چھپا دی
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
پاکستان میں سونے کی قیمتوں اضافہ، شادی سیزن متاثر
فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں:پاکستان کے وزیر دفاع
امریکی لڑاکا طیارہ ایف 18 سمندر میں گر کر تباہ
اسرائیل غزہ میں نسل کشی کو براہ راست نشر کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل