حکومتی مظالم کے باعث اپنا وطن چھوڑ کر بنگلادیش آنے والے ایک لاکھ 80 ہزار روہنگیائی واپس میانمار جانے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔ بنگلا دیشی حکومت نے کہا ہے کہ میانمار نے تصدیق کی ہے کہ اپنے وطن سے آنے بنگلا دیش میں مقیم 180,000 روہنگیا مہاجرین واپس جانے کے اہل ہیں۔ اس اعلان کے بعد طویل عرصے سے تعطل کا شکار وطن واپسی کے عمل میں ممکنہ پیش رفت روہنگیائی افراد کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ بہت سے روہنگیا پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ ان سب کو گھر جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ دس لاکھ سے زیادہ روہنگیا افراد کو جنوب مشرقی بنگلا دیش کے کیمپوں میں دھکیل دیا گیا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزین بستی ہے۔ ان میں زیادہ تر 2017 میں میانمار کی فوج کے ظالمانہ کریک ڈاؤن سے جان بچا کر آئے تھے۔ گزشتہ سال تقریباً 70,000 روہنگیا بنگلا دیش میں داخل ہوئے جن میں سے بہت سے لوگ میانمار کی راکھین ریاست میں بھوک اور تشدد کی وجہ سے بےگھر ہوئے۔ بنگلہ دیشی حکومت کا یہ اعلان نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اعلیٰ نمائندے خلیل الرحمان اور میانمار کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تھان سوے کے درمیان بنکاک میں 6ویں BIMSTEC سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔
Source: social media
اسرائیل عسکری اشتعال انگیزی سے لبنان و شام کو غیر مستحکم کر رہا ہے: عرب لیگ
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید 15 امدادی کارکنوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظرعام پر
جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں نیا سیکیورٹی کوریڈور قائم کردیا
اسپین میں زیادہ سیاح آنے سے گھروں کی قلت، سیاحوں کیخلاف مظاہرے
وقت آگیا ہے ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں، چین
غزہ میں صورتحال بے قابو؛ صحافی، ڈاکٹر اور حماس کمانڈر سمیت 30 شہید
پینگوئن پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے لیکن پیوٹن پر نہیں، امریکی سینیٹر کی تنقید
امریکہ اب بڑے پیمانے پر انسانی بنیادوں پر امداد کرنے کی پوزیشن میں نہیں: مارکو روبیو
نیتن یاہو نے اپنے کرپشن کیسز کی سماعت رکوانے کے لیے مدد مانگی تھی: سابق شن بیت سربراہ
ٹرمپ ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا، 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے
’مائیکرو سافٹ اسرائیلی فوج کو اے آئی ہتھیار فروخت کرتا ہے‘: ملازمین کا بھرپور احتجاج
میانمار 1لاکھ 80ہزار روہنگیا افراد کو واپس لینے کو تیار
’وہ گھبرا گئے‘ چین کے امریکا پر جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل