International

نیتن یاہو نے اپنے کرپشن کیسز کی سماعت رکوانے کے لیے مدد مانگی تھی: سابق شن بیت سربراہ

نیتن یاہو نے اپنے کرپشن کیسز کی سماعت رکوانے کے لیے مدد مانگی تھی: سابق شن بیت سربراہ

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے مجھ سے عدالتی کارروائی میں التواء ممکن بنوانے کے لیے مدد مانگی تھی۔ تاکہ وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کے سلسلے میں مقدمات کا فیصلہ موخر رہے۔ شن بیت کی سربراہی سے برطرف کیے گئے رونن بار نے ایک خط میں کہا ہے۔ نیتن یاہو نے رونن بار کو شین بیت کے عہدے سے پچھلے ماہ ایک متنازعہ حکم کے نتیجے میں ہٹا دیا تھا۔ جس کے بعد اسرائیل میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ پچھلے سال ماہ نومبر میں نیتن یاہو نے بار بار کہا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی سے متعلق حالات کی خرابی کے بارے میں ایسا خط لکھو جس میں کہا جائے کہ 'ان حالات کی وجہ سے عدالت میں وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جانا چاہیے۔ ' تاہم نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے رد عمل میں کہا ہے' سابق سیکیورٹی ذمہ دار کا یہ خط مکمل جھوٹ پر مبنی ہے۔' اس سلسلے میں جو بات چیت ہوئی تھی وہ مقدمے کی سماعت کے مقام کے حوالے سے تھی، مقدمے کی سماعت روکنے کے لیے نہیں تھی۔'

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments