International

نیتن یاہو نے غزہ کی جنگ پر معترض ہوا بازوں کو "انتشار پسند گروہ" قرار دیا

نیتن یاہو نے غزہ کی جنگ پر معترض ہوا بازوں کو "انتشار پسند گروہ" قرار دیا

اسرائیلی فوج کے سیکڑوں ہوا بازوں کی جانب سے ایک خط پر دستخط کیے گئے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ میں قیدیوں کو رہا کیا جائے خواہ اس کے لیے جنگ روکنا پڑے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مذکورہ موقف پر تنقید کرتے ہوئے مذکورہ ہوا بازوں کو "ایک چھوٹا سا انتشار پسند گروہ" قرار دیا۔ آج جمعے کے روز ایک بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ "وہی پیغامات ایک بار پھر، کبھی ہوا بازوں کی طرف سے، کبھی بحریہ کے سینئر جنگجوؤں کی طرف سے اور کبھی دیگر کی طرف سے ... تاہم عوام اب ان کے جھوٹے پروپیگنڈے کا یقین کرنے والے نہیں رہے جسے میڈیا بار بار پیش کرتا ہے"۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے اس خط کے لکھنے والوں کو ضرر رساں پودوں کا چھوٹا سا گروہ قرار دیا جن کو بیرون سے فنڈنگ حاصل کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں چلا رہی ہیں۔ نیتن یاہو کے مطابق ان سب کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے دائیں بازو کی حکومت کا سقوط۔ ایک اسرائیلی عسکری ذمے دار نے گذشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ فوج ان ہوا بازوں کو نکال دے گی بالخصوص جب کہ انھوں نے اعلانیہ طور پر عرضی پر دستخط کیے۔ ذمے دار کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پیغام پر دستخط کرنے والا کوئی بھی فعال ریزرو عنصر فوج میں اپنی خدمات جاری نہیں رکھ سکے گا۔ اس خط پر تقریبا ایک ہزار ریٹائرڈ یا ریزرو ہوا بازوں نے دستخط کیے اور اسے مقامی میڈیا نے نشر کیا۔ یاد رہے کہ جنوری میں حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی نافذ العمل ہونے کے تقریبا دو ماہ بعد 18 مارچ کو اسرائیل نے دوبارہ سے حملے شروع کر کے فائر بندی کو توڑ دیا۔ حالیہ جنگ بندی کے دوران میں اسرائیل کے 33 قیدیوں کو واپس کیا گیا جن میں 8 لاشیں شامل تھیں۔ اس کے مقابل اسرائیلی جیلوں سے تقریبا 1800 فلسطینیوں کو آزاد کیا گیا۔ ابھی غزہ کی پٹی میں 58 اسرائیلی یرغمالی باقی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے اندازوں کے مطابق ان میں 34 افراد مر چکے ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments