لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ سرخی غزہ میں بہنے والے بے گناہ فلسطینیوں کے خون کی علامت ہے، جسے دنیا نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو نہ صرف سیاسی بلکہ فوجی امداد دے کر اس ظلم میں شریک ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "Stop Arming Israel"، "Blood On Your Hands" اور "Free Palestine" جیسے نعرے درج تھے۔ سوشل میڈیا پر اس علامتی احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں عالمی سطح پر عوامی ہمدردی اور حمایت مل رہی ہے۔ مظاہرین نے عالمی برادری اور بالخصوص امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے اور فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کو روکے۔
Source: social media
آذربائیجان: شام کے حوالے سے اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان پہلی مذاکراتی نشست ناکام
غزہ کی پٹی کا 30 فی صد حصہ اسرائیل کے قبضے میں جا چکا ہے
سعودیہ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کردی
اپنی شادی پر نوٹ نچھاور کرنے پر دلہے کو 6 ماہ قید کی سزا
ڈونلڈ ٹرمپ کا دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
کینیڈا نے منفرد جوابی اقدامات سے ٹرمپ کو حیران کردیا
افغانستان میں 4 افراد کو اسٹیڈیمز میں سرعام موت کی سزا دیدی گئی
غزہ کی پٹی کا 30 فی صد حصہ اسرائیل کے قبضے میں جا چکا ہے
آذربائیجان: شام کے حوالے سے اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان پہلی مذاکراتی نشست ناکام
بیجنگ نے ٹرمپ سے براہ راست رابطہ کرنے سے انکار کر دیا: ذرائع
نیتن یاہو نے غزہ کی جنگ پر معترض ہوا بازوں کو "انتشار پسند گروہ" قرار دیا
امریکہ میں ہزار سال کا بدترین سیلاب اپریل میں آ سکتا: ناسا کی پیش گوئی
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، سات بچوں سمیت 10 افراد کی اموات
امریکی محکمہ دفاع نے بچت کیلئے اربوں ڈالرز کے معاہدے ختم کر دیے