International

غزہ کی پٹی کا 30 فی صد حصہ اسرائیل کے قبضے میں جا چکا ہے

غزہ کی پٹی کا 30 فی صد حصہ اسرائیل کے قبضے میں جا چکا ہے

ایسے وقت میں جب غزہ میں اسرائیل اور حماس تنظیم کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں، اسرائیل نے گذشتہ ماہ غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں بم باری اور زمینی مداخلت کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے بعد اسے جاری رکھا ہوا ہے۔ یہاں وہ ایک بفرزون قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ایک اسرائیلی سیکورٹی ذریعے نے آج جمعے کے روز تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی کا 30% حصہ قبضے میں لیا جا چکا ہے۔ مزید یہ کہ فوج عسکری دباؤ میں اضافہ کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے حسب معمول آج بھی غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں کی آبادی کو گھروں سے چلے جانے کے احکامات جاری کیے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے "ایکس" پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں الشجاعیہ، الجدیدہ، الترکمان، الزیتون الشرقی، النور اور التفاح کے علاقے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر کوچ کر جائیں۔ دوسری جانب اسرائیلی ذمے داران کا کہنا ہے کہ تل ابیب اور قاہرہ نے غزہ کے حوالے سے مصری تجویز کے سلسلے میں مسودوں کا تبادلہ کیا ہے۔ یہ بات اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتائی۔ ذمے داران کے مطابق غزہ کے حوالے سے بات چیت میں پیش رفت کا امکان ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے طور پر جمعرات کی شام عندیہ دیا کہ غزہ کی پٹی میں یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کا ملک اسرائیلی اور وساطت کاروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments