International

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، سات بچوں سمیت 10 افراد کی اموات

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، سات بچوں سمیت 10 افراد کی اموات

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کو صبح سویرے اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی شہر خان یونس میں سات بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جان سے چلے گئے۔ ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے اے ایف پی کو بتایا کہ "اسرائیلی فضائی حملے کے بعد سات بچوں سمیت دس افراد کو ہسپتال لایا گیا جن کی موت واقع ہو گئی تھی۔ حملے میں وسطی خان یونس میں الفرا خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا۔" حملے کے بارے میں جب اے ایف پی نے رابطہ کیا تو اسرائیلی فوج نے کہا، وہ حملے کا جائزہ لے رہی ہے۔ عینی شاہدین نے خان یونس میں اسرائیلی ٹینکوں کی مسلسل اور شدید فائرنگ کی اطلاع دی۔ سول ڈیفنس ایجنسی نے اسرائیلی حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع دی جس میں شمالی شہر بیت لاہیہ کے علاقے العطاطرہ میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ جمعہ کے اوائل میں اس نے غزہ شہر کے مشرق میں متعدد علاقوں کے رہائشیوں کے لیے انخلاء کا "فوری اور سنجیدہ" انتباہ جاری کیا۔ اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان افیخائی ادرعی نے ایکس پر کہا، "اسرائیلی افواج آپ کے علاقوں میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے بڑی طاقت سے کام کر رہی ہے۔ اپنی حفاظت کے لیے آپ کو یہ علاقے فوراً خالی کر دیں اور مغربی غزہ شہر میں معلوم پناہ گاہوں میں منتقل ہو جائیں۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments