وسطی امریکی ریاستیں نے اس سیلاب کی تیاری شروع کر دی ہیں جس کے بارے میں ناسا نے خبردار کیا ہے کہ یہ اپریل کے دوسرے نصف میں آئے گا اور یہ گزشتہ ہزار سال کا بدترین سیلاب ہوگا۔ توقع ہے کہ حالیہ دور میں یہ سب سے زیادہ تباہ کن موسمی واقعات میں سے ایک ہوگا۔ نیشنل ویدر سروس اسے ایک غیر معمولی موسمیاتی واقعہ سمجھتی ہے جس سے تاریخی سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ ایسا بدترین واقعہ امریکہ نے ہزار سالوں میں نہیں دیکھا۔ پیشن گوئی میں وسطی امریکہ میں کئی علاقوں کے آفت زدہ زون بننے کا امکان شامل ہے۔ کہا گیا ہے کہ عام طور پر چار مہینوں میں ہونے والے بارش سے زیادہ بارش پانچ دنوں میں ہو جائے گی۔ ماہرین موسمیات اسے ایک غیر معمولی خطرہ سمجھتے ہیں جو آرکنساس، کینٹکی اور پڑوسی علاقوں پر تاریخی نشانات چھوڑ دے گا۔ یہ بیک وقت رونما ہونے والے متعدد موسمی عوامل کے تعامل کی وجہ سے ہوگا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق یہ نظام فضا میں "ٹریفک جام" کا باعث بھی بنے گا جس سے ایک ہی علاقے میں بار بار طوفان اٹھیں گے۔ اس سے پانی کی مساوی تقسیم کو روکا جا سکے گا۔ ایک امریکی رپورٹ موسم اور آب و ہوا میں مہارت رکھنے والی متعدد ویب سائٹوں پر شائع ہوئی اور العربیہ ڈاٹ نیٹ نے برطانوی ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینل جی بی نیوز کی ویب سائٹ پر پیش کردہ اس رپورٹ کا جائزہ لیا ہے۔ اس رپورٹ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلسل بارش مٹی کے ساتھ مل کر پانی کے بے قابو بہاؤ کا باعث بنے گی۔ اس سے اچانک اور بڑے پیمانے پر سیلاب آئے گا جس سے کمیونٹیز کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ ماہرین نے تیزی سے بڑھتی ہوئی اور انتہا تک پہنچتی ہوئی صورتحال کے بارے میں بھی خبردار کیا۔ ایکو ویدر کے چیف میٹرولوجسٹ جوناتھن پورٹر نے کہا کہ اس قسم کا موسم ممکنہ طور پر جان لیوا نتائج کے ساتھ "سخت سیلاب لانے کا ایک نسخہ ہے۔ امریکہ کے جنوبی ساحل کے ساتھ ایک وسیع ہائی پریشر سسٹم نمی کو کیریبین اور خلیجی ساحل سے ملک کے وسطی حصے تک لے جائے گا۔ بارشیں اتنی زیادہ ہونے کی توقع ہے کہ کچھ علاقوں میں عام طور پر مہینوں میں ملنے والے پانی سے زیادہ پانی کا تجربہ ہو سکتا ہے۔ کچھ ریاستیں اس طوفان کی زد میں ہیں جس سے صورتحال مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ ان علاقوں میں حالیہ مہینوں میں شدید بارش ہوئی ہے جس سے ان علاقوں میں سیلاب کا زیادہ خطرہ ہے۔
Source: social Media
آذربائیجان: شام کے حوالے سے اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان پہلی مذاکراتی نشست ناکام
غزہ کی پٹی کا 30 فی صد حصہ اسرائیل کے قبضے میں جا چکا ہے
سعودیہ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کردی
اپنی شادی پر نوٹ نچھاور کرنے پر دلہے کو 6 ماہ قید کی سزا
ڈونلڈ ٹرمپ کا دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
کینیڈا نے منفرد جوابی اقدامات سے ٹرمپ کو حیران کردیا
افغانستان میں 4 افراد کو اسٹیڈیمز میں سرعام موت کی سزا دیدی گئی
غزہ کی پٹی کا 30 فی صد حصہ اسرائیل کے قبضے میں جا چکا ہے
آذربائیجان: شام کے حوالے سے اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان پہلی مذاکراتی نشست ناکام
بیجنگ نے ٹرمپ سے براہ راست رابطہ کرنے سے انکار کر دیا: ذرائع
نیتن یاہو نے غزہ کی جنگ پر معترض ہوا بازوں کو "انتشار پسند گروہ" قرار دیا
امریکہ میں ہزار سال کا بدترین سیلاب اپریل میں آ سکتا: ناسا کی پیش گوئی
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، سات بچوں سمیت 10 افراد کی اموات
امریکی محکمہ دفاع نے بچت کیلئے اربوں ڈالرز کے معاہدے ختم کر دیے