آذربائیجان میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل اور ترکیہ دونوں شام میں اپنے درمیان کشیدگی روکنے کے لیے کسی بھی سمجھوتے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ یہ بات اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتائی۔ توقع ہے کہ اس مقصد کے لیے مذاکرات کا سلسلہ یہودیوں کے تہوار "عیدِ فسح" کے بعد جاری رہے گا۔ یہ تہوار رواں سال 12 سے 19 اپریل تک منایا جائے گا۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ نے اسرائیلی فضائیہ کے اس طیارے کو ترکیہ کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جو ایک اسرائیلی وفد کو آذربائیجان لے کر جا رہا تھا۔ لہذا مجبورا طیارے کو بحیرہ اسود کے اوپر پرواز کرنا پڑی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے گذشتہ روز آذربائیجان میں اسرائیلی اور ترک ذمے داران کے بیچ مذاکراتی ملاقات کے انعقاد کی تصدیق کی۔ دفتر نے اس اجلاس کے انعقاد پر اسرائیل کی جانب سے آذربائیجانی صدر الہام علییف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دفتر نے واضح کیا کہ فریقین نے خطے میں اپنے مفادات کا تعین کر لیا ہے اور علاقائی استحکام برقرار رکھنے کے لیے مکالمہ جاری رکھنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ آٹھ اپریل کو اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے واشنگٹن کے دورے کے بعد باور کرایا کہ ان کا ملک شام میں ترکیہ کے فوجی اڈوں کے قیام کی مخالفت کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ نشان دہی بھی کرائی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکی اور اسرائیل کے درمیان اختلافات کے تصفیے میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں 9 اپریل کو ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان نے اعلان کیا کہ ان کا ملک شام کی اراضی پر اسرائیل سمیت کسی فریق کے ساتھ تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا۔ ساتھ ہی انھوں نے اسرائیل کی جانب سے عسکری اہداف پر بار بار کیے جانے والے حملوں کو "ناقابل قبول" قرار دیا۔ فیدان کے مطابق ترکیہ نئی شامی حکومت کے ساتھ مختلف امور پر، بشمول سیکیورٹی کے معاملات، تعاون کر رہا ہے۔ ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات اس وقت شدید کشیدہ ہو گئے جب 2023 میں غزہ کی پٹی میں تنازع شدت اختیار کر گیا، اور یہ کشیدگی اُس وقت مزید بڑھ گئی جب گذشتہ دسمبر میں شام میں اقتدار کی تبدیلی واقع ہوئی۔
Source: social Media
آذربائیجان: شام کے حوالے سے اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان پہلی مذاکراتی نشست ناکام
غزہ کی پٹی کا 30 فی صد حصہ اسرائیل کے قبضے میں جا چکا ہے
سعودیہ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کردی
اپنی شادی پر نوٹ نچھاور کرنے پر دلہے کو 6 ماہ قید کی سزا
ڈونلڈ ٹرمپ کا دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
کینیڈا نے منفرد جوابی اقدامات سے ٹرمپ کو حیران کردیا
افغانستان میں 4 افراد کو اسٹیڈیمز میں سرعام موت کی سزا دیدی گئی
غزہ کی پٹی کا 30 فی صد حصہ اسرائیل کے قبضے میں جا چکا ہے
آذربائیجان: شام کے حوالے سے اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان پہلی مذاکراتی نشست ناکام
بیجنگ نے ٹرمپ سے براہ راست رابطہ کرنے سے انکار کر دیا: ذرائع
نیتن یاہو نے غزہ کی جنگ پر معترض ہوا بازوں کو "انتشار پسند گروہ" قرار دیا
امریکہ میں ہزار سال کا بدترین سیلاب اپریل میں آ سکتا: ناسا کی پیش گوئی
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، سات بچوں سمیت 10 افراد کی اموات
امریکی محکمہ دفاع نے بچت کیلئے اربوں ڈالرز کے معاہدے ختم کر دیے