International

شام میں اسرائیل کے ساتھ مقابلہ نہیں چاہتے: ترکیہ

شام میں اسرائیل کے ساتھ مقابلہ نہیں چاہتے: ترکیہ

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک شام میں اسرائیل کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا ہے۔ انھوں نے یہ بات جمعے کے روز برسلز میں نیٹو اتحاد کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہی۔ فیدان کے مطابق شام میں اسرائیل کی کارروائیاں مستقبل میں علاقائی عدم استحکام کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔ فیدان نے واضح کیا کہ اگر دمشق میں نئی انتظامیہ جو ترکیہ کی قریبی حلیف شمار ہوتی ہے، اسرائیل کے ساتھ "مخصوص مفاہمت" کی خواہش رکھتی ہے تو یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے۔ ادھر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسرائیل نے شام پر فضائی حملوں کو شدید کر دیا۔ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ یہ دمشق میں نئے حکام کے لیے انتباہ ہے۔ تل ابیب نے انقرہ پر الزام عائد کیا کہ وہ شام پر اپنی ہدایات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیل کو دمشق میں انقرہ کے رسوخ کا خوف ہے لہذا وہ شام میں سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد سے اپنے مقاصد حاصل کرنے پر کام کر رہا ہے۔ اسرائیل نے شام کے جنوب مغرب میں اراضی پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔ ساتھ ہی دروز اقلیت کے تحفظ کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب شام میں ہونے والے فضائی حملے یہ مستقبل کے لیے واضح پیغام اور تنبیہ ہے کہ ہم اسرائیلی ریاست کے امن کو ضرر پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ کاتز کے مطابق اسرائیلی مسلح افواج شام کے اندر بفرزون میں باقی رہیں گی اور اسرائیل کی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف حرکت میں آئیں گی۔ وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ اگر شام نے اسرائیل دشمن فورسز کو داخلے کی اجازت دی تو دمشق کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments