چین کی جانب سے امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین گھبراگیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’چین نے غلط قدم اٹھایا، وہ گھبرا گئے اور یہی ایک ایسی چیز ہے جو چین برداشت نہیں کرسکتا‘۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا گیا جس کے بعد چینی مصنوعات پر ٹیرف کی مجموعی شرح 54 فیصد ہوگئی۔ چین نے آج امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف عائد کردیا اور ساتھ ہی اہم معدنیات کی برآمد پر بھی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ چینی وزارت تجارت نے 11 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں‘ کی فہرست میں بھی شامل کر دیا ہے جس سے وہ چین میں کاروبار نہیں کر سکیں گی۔ علاوہ ازیں چین کے کسٹمز حکام نے امریکی چکن کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ چین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔
Source: social Media
امریکہ پیٹریاٹ میزائل عارضی طور پر جنوبی کوریا سے مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے: رپورٹ
’وہ گھبرا گئے‘ چین کے امریکا پر جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل
شام میں اسرائیل کے ساتھ مقابلہ نہیں چاہتے: ترکیہ
سمندری راستے سے رواں برس 5 ہزار سے زائد تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے
سلواڈور کی جیل میں قید وینزویلا کے تارکین جنہیں ’ٹیٹوز کی وجہ سے مجرم سمجھا گیا‘
ہیتھرو ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا،فلائٹ آپریشن جزوی بحال
مودی کی بنگلادیشی عبوری رہنما محمد یونس سے ملاقات
کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، کئی ممالک کی جوابی اقدامات کی تیاریاں
اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 39 ہزار سے زائد بچے یتیم، 18 ہزار شہید ہوئے
ملک میں مارشل لا کا نفاذ، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر کو عہدے سے ہٹا دیا
کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، کئی ممالک کی جوابی اقدامات کی تیاریاں
غزہ جنگ : امریکہ کے بعد برمنگھم میں بھی یونیورسٹی طلبہ کے خلاف کارروائی
شام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اسرائیلی کوششیں قابل مذمت ہیں: سعودی عرب
ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر، عالمی منڈی میں بھی بھونچال