وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بنگلادیش کے عبوری رہنما محمد یونس سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تھائی لینڈ میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ بنگلادیش میں شیخ حسینہ کا اقتدار ختم ہونے کے بعد محمد یونس کی نریندر مودی سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ ملاقات میں وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی موجود تھے۔ خارجہ سیکریٹری وکرم مسری کے مطابق وزیرِاعظم مودی نے ملاقات میں بنگلا دیش میں اقلیتوں، خصوصاً ہندو برادری کی سلامتی اور تحفظ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں پر ہونے والے تمام حملوں کی مکمل اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں۔ مودی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت بنگلا دیش کے ساتھ جمہوری، پائیدار، پرامن تعلقات چاہتا ہے، ہمارا رویہ عوام پر مرکوز ہونا چاہیے، جو دونوں ملکوں کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچائے۔ انہوں نے بنگلا دیشی قیادت کو یہ مشورہ بھی دیا کہ ایسی تقاریر اور بیانات سے گریز کیا جائے جو ماحول کو خراب کریں۔ سرحدی سیکیورٹی اور غیر قانونی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی نے سرحدی قوانین کے سخت نفاذ اور خاص طور پر رات کے وقت غیر قانونی سرحدی نقل و حرکت کی روک تھام پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان امن قائم رہے۔
Source: social media
اماراتی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات میں ’فلسطینی جدوجہد‘ کی حمایت
ٹیکساس میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی
یمن پر امریکی حملے، 2 افراد شہید، 9زخمی
اسرائیل پر حملے روکنے کی قیمت، کروڑوں ڈالرز
اسرائیل فوج کا غزہ میں صحافیوں کے خیموں پر حملہ، ایک صحافی زندہ جل گیا
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی امریکہ آمد: ٹیرف نافذ
غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہو گا : اسرائیلی وزیر خزانہ
جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا نہیں کیا: امریکی صدر ٹرمپ
پانی کی قلت کا شکار تاجکستان میں بجلی چوری پر 10 سال قید کی سزا کا اعلان
حاجی یا معتمر کے قیام کی مدت ختم ہونے پر روانگی کی عدم اطلاع پر 1 لاکھ ریال جرمانہ
چین نے جوابی ٹیرف کا فیصلہ واپس نہ لیا تو اضافی 50 فیصد ٹیرف لگائیں گے، ٹرمپ
حماس کو غیر مسلح اور یرغمالیوں کی رہائی جنگ فوری ختم کر سکتی ہے، اسرائیل
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس آمد، ٹرمپ نے استقبال کیا
دورہِ امریکا، نیتن یاہو نے گرفتاری سے بچنے کیلیے کیا کیا؟