دوشنبے: وسط ایشیائی ملک تاجکستان نے بجلی کے غیر قانونی استعمال پر 10 سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک کی وزارت توانائی و آبی وسائل نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ بجلی کے استعمال کے ضوابط کی خلاف ورزی پر اب فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ نئے قانون کے تحت اگر کوئی شخص میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرے یا اسے بائی پاس کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ تاجکستان میں دہائیوں سے جاری توانائی بحران پانی کی کمی کے باعث مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، ملک میں سال میں میں تقریباً 6 ماہ ہی بجلی کی ترسیل ممکن ہوپاتی ہے کیونکہ بجلی کا پرانا انفراسٹرکچر بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے سے قاصر ہے۔ تاجکستان میں تقریباً 95 فیصد بجلی پن بجلی گھروں سے پیدا ہوتی ہے، تاہم پانی کی مسلسل قلت کے باعث برسوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان جو 1992 سے اقتدار میں ہیں، نے مارچ میں بجلی کے غیر دانشمندانہ استعمال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
Source: social Media
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مہنگائی کم کرنے میں کامیاب
چین کی جی ڈی پی میں 5.4 فیصد کا اضافہ: امریکی ٹیرف کے باوجود چینی معیشت کیسے ترقی کر رہی ہے؟
جاپان کی آبادی مسلسل 14 ویں سال کم، معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو کو دو ٹوک پیغام: غزہ کی تباہی بند کرو، جنگ بندی ہی حل ہے
امریکا کا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کے استعمال کا ارادہ
ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصےمیں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا کہ یقین نہیں آتا، جو بائیڈن کی تنقید
فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد
ہارورڈیونیورسٹی یہودی امریکی طلبہ کیخلاف یہود دشمنی پر معافی مانگے: ترجمان وائٹ ہاؤس
لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان
چین کا ایئر لائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم
اسرائیلی بحریہ کے 200 فوجی ہوابازوں کے نقش قدم پر ... نیتن یاہو کو خط ارسال کر دیا
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دہشت گردی کے لیے بہت بڑا انعام ہوگا،نیتن یاہو کامیکروں سے شکوہ
ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں سب سے بلند ترین اسکور حاصل کرلیا
عراق میں ریت کا طوفان، لوگوں کو سانس لینے میں دشواری، ائیرپورٹس بھی بند