International

غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہو گا : اسرائیلی وزیر خزانہ

غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہو گا : اسرائیلی وزیر خزانہ

ایک اسرائیلی رپورٹ میں اس انکشاف کے بعد کہ اسرائیلی فوج آئندہ چند ہفتوں کے اندر غزہ کی پٹی میں غذائی مواد، ایندھن اور دواؤں کو دوبارہ داخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے، تل ابیب حکومت کا جواب سامنے آ گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بزالیل سموٹرچ نے آج پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ تل ابیب فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرے گا۔ سموٹرچ کا کہنا تھا کہ "غزہ کی پٹی میں گندم کا ایک دانہ بھی داخل نہیں ہو گا"۔ سموٹرچ کا یہ تبصرہ اسرائیلی اخبار "يديعوت احرونوت" کی اس رپورٹ کے جواب میں آیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے کے بغیر ہی غزہ میں امداد کا داخلہ دوبارہ شروع کرنے کی تیاری میں ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں امداد کا داخلہ دوبارہ سے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ سموٹرچ نے حماس تنظیم کی شکست سے قبل غزہ کی پٹی سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کو ترجیح دینے کے فائدے پر استفسار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "پہلے قیدی پھر حماس کی ہزیمت ، یہ نصب العین مجھے بے فائدہ نظر آتا ہے"۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ کو ضروریات زندگی سے متعلق تمام بنیادی اشیاء پر مشتمل امداد کے لیے غزہ کی پٹی کی گزر گاہوں کو بند کر دیا تھا۔ اس نے پٹی میں انسانی امداد اور طبی لوازمات کا داخلہ روک دیا۔ اس کے سبب غزہ کی پٹی میں انسانی صورت حال غیر معمولی طور پر ابتر ہو گئی۔ اس بات کی حکومتی اور مقامی تنظیموں کی رپورٹوں میں تصدیق کی گئی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں انسانی امداد کا داخلہ روکنے کا اعلان کیا۔ اس کا مقصد حماس تنظیم پر دباؤ ڈالنا ہے تا کہ وہ قیدیوں کے تبادلے اور فائر بندی معاہدے میں توسیع کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کی شرائط قبول کر لے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments