International

حاجی یا معتمر کے قیام کی مدت ختم ہونے پر روانگی کی عدم اطلاع پر 1 لاکھ ریال جرمانہ

حاجی یا معتمر کے قیام کی مدت ختم ہونے پر روانگی کی عدم اطلاع پر 1 لاکھ ریال جرمانہ

سعودی عرب نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اگر حج اور عمرے کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں نے قیام کی مقررہ مدت کے اختتام کے بعد بھی کسی حاجی یا معتمر کے روانہ نہ ہونے کی اطلاع ، متعلقہ حکام کو دیر سے دی تو ان کمپنیوں اور اداروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دریں اثنا سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ مالی جرمانے کی رقم ایک لاکھ ریال تک ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ روانگی کی تاریخ کی خلاف ورزی کرنے والے حجاج اور معتمرین کی تعداد بڑھنے سے ان جرمانوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ وزارت داخلہ نے حجاج اور معتمرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے سعودی عرب میں حج و عمرہ کے نظام اور ہدایات کی پاسداری کی اہمیت کو باور کرایا ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments