International

دنیا میں پہلی مرتبہ ارب پتی افراد کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا میں پہلی مرتبہ ارب پتی افراد کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی

سال 2025 میں پہلی مرتبہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی مجموعی تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان افراد کی مجموعی دولت تقریبا 161 کھرب ڈالر بنتی ہے۔ یہ بات امریکی جریدے Forbes کی جانب سے جاری فہرست سے متعلق رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ سال 2025 میں عالمی بحرانوں اور عدم تحفظ کے اثرات جاری رہنے کے ساتھ، ارب پتیوں کی دولت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال 100 ارب ڈالر کے کلب کے ارکان کی تعداد 15 ہے جو ایک ریکارڈ ہے جب کہ 3 افراد 200 ارب ڈالر سے زیادہ کے مالک ہیں۔ اپریل کے آغاز میں جاری ہونے والی فہرست کے مطابق یہ تین افراد ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ ہیں۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں سب سے زیادہ یعنی 902 ارب پتی موجود ہیں جو دنیا بھر میں ارب پتی افراد کے ایک تہائی کے قریب ہے۔ اس کے بعد چین (ہانک کانگ سمیت) 516 ارب پتیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں 205 ارب پتی موجود ہیں۔ اس سال فہرست میں 288 ارب پتیوں کا اضافہ ہوا، جن میں البانیا کا پہلا ارب پتی بھی شامل ہے۔ فہرست میں شامل ہونے والوں میں مشہور شخصیات بروس اسپرنگسٹین، آرنلڈ شوارزنیگر، جیری سینفیلڈ کے علاوہ 'شپوٹلی' کے بانی اسٹیو ایلز کے بھی نام ہیں۔ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی مجموعی تعداد 3028 تک پہنچ گئی ہے جن کی مجموعی دولت 161 کھرب ڈالر ہے۔ اس طرح فی ارب پتی اوسط 5.3 ارب ڈالر بنتی ہے۔ سال 2013 میں یہ اوسط صرف 3.8 ارب ڈالر تھی۔ ارب پتی افراد کی انفرادی دولت کے فرق کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فہرست میں شامل اولین 15 ارب پتیوں کی مجموعی دولت 24 کھرب ڈالر ہے۔ یہ فہرست میں نیچے موجود 1500 ارب پتیوں کی تمام دولت سے بھی زیادہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments