International

ہیتھرو ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا،فلائٹ آپریشن جزوی بحال

ہیتھرو ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا،فلائٹ آپریشن جزوی بحال

لندن: لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کو آگ لگنے کے واقعہ کے بعد جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس اہم مصروف ترین ایئرپورٹ کی بندش سے سفری طور پر سخت خلل پڑا ہے، ہوائی اڈے کے آج مکمل طور پر فعال ہونے کا امکان ہے تاہم ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بندش کا بڑا اثر پڑے گا۔ ڈاؤننگ سٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے ایک ہزار 350 سے زائد پروازیں بند ہوئیں اور لاکھوں مسافروں کے سفر میں خلل پڑا۔ حکام کے مطابق اس منفرد نوعیت کے واقعہ کی تحقیقات انسداد دہشت گردی کی پولیس کررہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments