میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا نے ایڈوانس امریکی پیٹریاٹ میزائل بیٹریوں کو ایشیائی ملک سے مشرق وسطیٰ میں عارضی طور پر منتقل کرنے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام ممکنہ طور پر یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی قیادت میں جاری فوجی مہم سے منسلک ہے۔ جنوبی کوریا کی ’یونہاپ‘ خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دونوں فریقین نے گذشتہ مارچ میں ایک ماہ کے لیے ان پیٹریاٹ ’PAC-3‘ بیٹریوں کی "جزوی تعیناتی" پر ایک معاہدہ کیا تھا، جس سے پہلی بار امریکی فوجی اثاثوں کو جنوبی کوریا سے ایشیا سے باہر کسی آپریشنل علاقے میں منتقل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جنوبی کوریا میں پیٹریاٹ بیٹریوں کو شمالی کوریا کی طرف سے لاحق بیلسٹک اور جوہری خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کثیر پرتوں والے میزائل دفاعی نظام کے حصے کے طور پر کوریا کے فضائی دفاعی اثاثوں کے ساتھ مل کر استعمال کیا جاتا ہے۔ ’این بی سی‘ نیوز نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے حوثیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کے درمیان وہاں امریکی دفاع کو تقویت دینے کی ایک وسیع کوشش کے حصے کے طور پر اس نظام کی دو بیٹریاں مشرق وسطیٰ میں منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔ یونہاپ کے مطابق اس اقدام سے سیئول کے اندر خدشات بڑھ گئے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات میں نئی پالیسی اپنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ بعد میں جنوبی کوریا کو اضافی اخراجات برداشت کرنے یا وہاں امریکی افواج کی تعیناتی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ استفسارات کے جواب میں امریکی افواج کی کوریا کمانڈ نے "جزیرہ نما کوریا کے دفاع کے لیے اپنے پختہ عزم" کا اعادہ کیا۔ لیکن ساتھ ہی پینٹاگون کی اندرونی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اضافی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ کمانڈ نے ایک مختصر بیان میں وضاحت کی کہ "امریکی فوج کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جزیرہ نما کوریا پر اعلیٰ جنگی تیاری کو برقرار رکھتے ہوئے ہے۔
Source: social Media
امریکہ پیٹریاٹ میزائل عارضی طور پر جنوبی کوریا سے مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے: رپورٹ
’وہ گھبرا گئے‘ چین کے امریکا پر جوابی ٹیرف پر ٹرمپ کا ردعمل
شام میں اسرائیل کے ساتھ مقابلہ نہیں چاہتے: ترکیہ
سمندری راستے سے رواں برس 5 ہزار سے زائد تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے
سلواڈور کی جیل میں قید وینزویلا کے تارکین جنہیں ’ٹیٹوز کی وجہ سے مجرم سمجھا گیا‘
ہیتھرو ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا،فلائٹ آپریشن جزوی بحال
مودی کی بنگلادیشی عبوری رہنما محمد یونس سے ملاقات
کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، کئی ممالک کی جوابی اقدامات کی تیاریاں
اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 39 ہزار سے زائد بچے یتیم، 18 ہزار شہید ہوئے
ملک میں مارشل لا کا نفاذ، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر کو عہدے سے ہٹا دیا
کینیڈا نے امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، کئی ممالک کی جوابی اقدامات کی تیاریاں
غزہ جنگ : امریکہ کے بعد برمنگھم میں بھی یونیورسٹی طلبہ کے خلاف کارروائی
شام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اسرائیلی کوششیں قابل مذمت ہیں: سعودی عرب
ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر، عالمی منڈی میں بھی بھونچال