International

جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کسی غیرملکی شہری کو بے دخل کرنا چاہتی ہو تو متعلقہ ملک اپنے اُن شہریوں کی بروقت وطن واپسی ممکن بنائے۔ مارکو روبیو نے کہاکہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت اس اصول کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے محکمہ خارجہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا جنوبی سوڈان کے باشندوں کی امریکا آمد روکنے کے لیے اب نئے ویزے بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔ مارکو روبیو نے کہاکہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت امریکا سے مفاد بٹورنا بندکرے، جنوبی سوڈان نے مکمل تعاون کیا تونئی پالیسی کاجائزہ لیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments