International

برازیل، خوفناک ٹریفک حادثے میں درجنوں گاڑیاں جل کر راکھ

برازیل، خوفناک ٹریفک حادثے میں درجنوں گاڑیاں جل کر راکھ

برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خوفناک حادثے کے باعث گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس سے 21 گاڑیاں اور 4 ٹرک جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے، تیز رفتار ٹرک چلتی کار کے اوپر جاگرا تھا، تاہم اس میں موجود افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی تھی کہ مسافروں کی بس اور ٹرک کا تصادم جنوب مشرقی ریاست میناس گیرائس کے قصبے لاژینہ کے قریب پیش آیا تھا۔ جنوب مشرقی برازیل کی ایک شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں کم از کم 40 افراد جان سے گئے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ ابتدائی طور پر فائر فائٹرز نے بتایا کہ 45 مسافروں کو لے جانے والی بس کا ٹائر پھٹ گیا تھا، جس کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور فیڈرل ہائی وے پر آنے والے ٹرک سے تصادم ہو گیا۔ 13زخمی افراد کو تھیوفیلو اوتونی کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بد قسمت بس ساؤ پالو سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 45 مسافر سوار تھے۔ مذکورہ بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک کار بھی بس سے ٹکرا گئی، لیکن اس کار کے تینوں مسافر زندہ بچ گئے۔ تمام زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے، فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ حادثہ 32 سے 35 جانیں لے گیا۔ برازیلی میڈیا آؤٹ لیٹ گلوبو کے مطابق، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، اور پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔ گلوبو نے فیڈرل ہائی وے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ جس ہائی وے پر حادثہ پیش آیا وہ 2023 میں ملک کی سب سے مہلک ترین سڑک تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments