International

امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو آخر تک لڑیں گے: چین

امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو آخر تک لڑیں گے: چین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی پر چین کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا، امریکا کے اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔ چینی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments