International

پاکستان میں سونے کی قیمتوں اضافہ، شادی سیزن متاثر

پاکستان میں سونے کی قیمتوں اضافہ، شادی سیزن متاثر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف میں اضافے سے دنیا بھر میں نئی جنگ چھڑ گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹرمپ کے دو اپریل کو ٹیرف اعلانات نے مالیاتی منڈیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسی کے ساتھ پاکستان میں شادیوں کے سیزن میں سونے کی خرید میں کمی آئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 470400 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ پاکستان میں مانہ اوسط آمدنی 70000 روپے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سونا خریدنا عام آدمی کی قوت خرید میں نہیں ہے۔ 'اے کے ڈی سکیورٹیز' سے وابستہ کمال احمد نے کہا 'ہم دیکھ رہے ہیں کہ سونا وقت کی بلند ترین سطح پر ہے۔ سال 2025 میں اب تک سونے کی قیمت میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ روس یوکرین جنگ اور میکرو اکنامک غیر یقنی صورتحال سے امریکہ کے تجارتی اقدمات کی وجہ سے ہوا ہے۔ ' کمال احمد نے کہا 'دنیا میں غیر یقینی صورتحال کے زمانے میں لوگ سونے میں سرمایہ کاری کرنا پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں دنیا کے مرکزی بنکوں نے بہت زیادہ سونا خریدا ہے۔' بین لااقوامی منڈیوں میں فی اونس سونے کی قیمت 22 اپریل کو 3500 ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت آسمان کی بلندیوں کو چھو چکی ہے۔ کمال احمد نے کہا 'میرے خیال میں رواں سال فی اونس سونے کی قیمت 3800 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ جبکہ سال کے آخر تک سونے کی قیمت 4500 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بروکریج فرم 'جے پی مورگن' کی پیش گوئی کے مطابق سال 2026 میں فی اونس سونا 4000 ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں پیر کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 348700 روپے ہوگئی ہے۔ تاہم پاکستانی صارفین کے لیے سونے کی قیمت ابھی بھی زیاد ہے۔ کراچی کے صرافہ بازار میں خریداری کی غرض سے آئی ہوئی خاتون فاطمہ نے کہا ' میں اپنی بیٹی کی شادی کے لیے سونا خریدنے آئی ہوں۔ تاہم سونے کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے سونے کی خریداری کو مؤخر کر دیا ہے۔' فاطمہ نے کہا 'مجھے امید ہے کہ ماہ جون میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔' آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر محمد اقبال نے کہا 'سونے کی قیمتیں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ عام آدمی کے لیے سونا خریدنا ممکن نہیں رہا ہے۔ اب صرف سرمایہ کار سونا خرید رہا ہے اور عام آدمی کی قوت خرید نہیں ہے۔' انہوں نے خبردار کیا کہ ٹیرف کی جنگ کے نتیجے میں فی تولہ قیمت 5 لاکھ سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ محمد یعقوب اسحاق جن کا خاندان ایک عرصے سے سونے کے کاروبار میں ہے۔ انہوں نے کہا صارفین اب مصنوعی زیورات خرید رہے ہیں یا سونے کا پانی چڑھے ہوئے زیورات کہ سونا عام آدمی کی خرید میں نہیں رہا ہے۔'

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments