International

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں:پاکستان کے وزیر دفاع

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں:پاکستان کے وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ’انڈیا کی جانب سے فوجی حملہ ہو سکتا ہے‘، کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ خواجہ آصف نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ہم نے اپنی افواج کی سرحدوں پر موجودگی بڑھا دی ہے کیونکہ یہ (حملہ) وہ چیز ہے جو اب قریب ہے۔ اس لیے اس صورتحال میں کچھ سٹریٹجک فیصلے کرنے تھے، جو ہم نے کر لیے ہیں۔‘ اس کے بعد انہوں نے ’اگلے کچھ دنوں میں جنگ‘ کی بات کی۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ’ان کے بیان کو ایک واضح پیشن گوئی کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہیے کہ اگلے دو سے تین دنوں میں جنگ شروع ہو جائے گی۔ میں نے بس یہ کہا تھا کہ آنے والے دن اہم ہوں گے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments