سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کو مغربی کنارے کا دورہ کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے 1967 میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کے بعد کسی سعودی وزیر خارجہ کا مغربی کنارے کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں ایک وزارتی وفد اتوار کو رام اللّٰہ جائے گا۔ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ کا انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر دفاع نے مغربی کنارے کو یہودی ریاست بنانے کا بیان دیا ہے۔ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان مقبوضہ مغربی کنارے کا اتوار کے روز دورہ کرنے والے پہلے سعودی وزیر خارجہ ہوں گے۔ ان کا یہ دورہ غزہ میں 20 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ کے دوران پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ یہ دورہ عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کے ارکان نے میڈرڈ میں اپنی آخری میٹنگ میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں پر مبنی دو ریاستی حل پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا، فلسطینی عوام کے 4 جون 1967 کی خطوط پر ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق کو یقینی بنانا، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کا یہ دورہ اسرائیل کے جمعرات کے روز کیے گئے اعلان کے بعد ہو رہا ہے جس میں اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 'یہودی اسرائیلی ریاست' کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیز ناجائز یہودی بستیوں میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔ ذرائع نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ وزیر خارجہ مغربی کنارے کا دورہ کرنے والے وزارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ یاد رہے ستمبر 2023 میں سعودی عرب کا نچلی سطح کا وفد رام اللہ گیا تھا۔ خیال رہے ماہ جون میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس کی سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔
Source: social media
مسجد نبوی میں پندرہ دن کے دوران تین ہزار 360 ٹن زمزم کا استعمال
ایلون مسک نے منشیات کے استعمال سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
بنگلادیش نے جماعت اسلامی پر پابندی ختم کر دی
بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی، کرنسی نوٹوں شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی
یوکرین کا روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
نیپال میں راج شاہی کے حق میں مظاہرہ، سابق وزیر داخلہ کمل تھاپا سمیت کئی گرفتار
اسرائیل کے انکار پر عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے رام اللہ کا دورہ ملتوی کر دیا
غزہ غِذا کو ترس رہا ہے، دل دہلا دینے والی رپورٹ
روس کو شکست دینا ممکن نہیں، جرمن وزیر خارجہ
غزہ، یوکرین پر میکرون کے بیان ’’مغرب ساکھ کھو سکتا ہے‘‘ پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا طنز
ٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ
امریکہ تائیوان کے معاملہ پر آگ سے کھیلنے سے باز رہے: چین کا انتباہ
روس میں مسافر ٹرین پر پل گرگیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک
جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا جواب: شرائط دہرانے کے ساتھ ساتھ 10 زندہ اور 18 مردہ یرغمالیوں کی رہائی پر تیار