امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا ردعمل ناقابل قبول ہے، حماس کو جنگ بندی تجویز کو قبول کرنا چاہیے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ حماس امریکا کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز کو مسترد کررہی ہے، اسرائیل یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کو شکست دینے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔ دوسری جانب حماس کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہم نے جنگ بندی تجویز کو مسترد نہیں کیا، جنگ بندی کی امریکی تجویز پر اسرائیل کا ردعمل متضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس سے متعلق امریکی مندوب کا موقف ’غیر منصفانہ‘ تھا، اسٹیو وٹکوف کے موقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا جھکاؤ اسرائیل کی طرف ہے۔ واضح رہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی کی امریکی تجاویز کے جواب میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کی شرائط برقرار رکھی تھیں۔
Source: social media
خان یونس : سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی جاں بحق
شامی صدر احمد الشرع کی ستمبر میں امریکہ آمد متوقع، اقوامِ متحدہ میں تاریخی خطاب کریں گے
غزہ میں امدادی مراکز ایک روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان
غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 شہری مارے گئے ہیں: وزرات صحت
ٹرمپ کی پوتی سے شادی کا خواہشمند نوجوان گرفتار
لبیک اللھم لبیک کی روح پرور صدائیں، حجاج آج کا دن منیٰ کی خیمہ بستی میں گزاریں گے
لندن میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والا ملعون مجرم قرار
یوکرین ڈرونز سے نمٹنے کے لیے روس کا مدار میں 100 سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ
ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر تنقید
اسلام قبول کرنے کے 20 سال بعد حج کا خواب پورا ہو رہا ہے، یوراگوئے کے عازم کی کہانی
اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اینٹی ٹینک میزائل کا معاہدہ منسوخ کر دیا
ایران کو پر امن جوہری پروگرام رکھنے کا حق ہے : ماسکو
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی
اسرائیل جنگ بندی معاہدہ توڑ رہا : حماس، نیتن یاہو حکومت کا دور رہ کر مذاکرات کا فیصلہ