امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ہم نے انڈیا اور پاکستان کو جنگ سے روکا۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ (جنگ) ایٹمی تباہی میں بدل سکتی تھی۔‘ اوول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں انڈیا اور پاکستان کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور میں اپنے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔‘ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔ مجھے اس پر فخر ہے۔ ہم گولیوں کے بجائے تجارت کے ذریعے ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکنے میں کامیاب رہے۔ وہ گولیوں کے ذریعے کرتے ہیں۔ ہم اسے تجارت کے ذریعے کرتے ہیں۔ اس لیے مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔ لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک انتہائی خطرناک ممکنہ جنگ جاری تھی۔ اب حالات ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم ان لوگوں کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتے جو ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے ہوں اور ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار استعمال کر رہے ہوں۔ وہ ان ممالک کے عظیم رہنما ہیں اور وہ سمجھ گئے اور متفق ہو گئے اور یہ سب رُک گیا۔ ہم دوسروں کو بھی لڑنے سے روک رہے ہیں۔‘ امریکی صدر نے کہا کہ ’ہم کسی سے بھی بہتر لڑسکتے ہیں ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔‘ خیال رہے کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کے مختلف مقامات پر حملوں کے بعد پاکستان نے جواباً انڈیا میں کئی مقامات پر حملے کیے تھے۔ جس کے بعد سعودی عرب، امریکہ اور ترکیہ جنگ بندی کے لیے متحرک ہوئے تھے اور دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت کے بعد جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا تھا۔
Source: social media
مسجد نبوی میں پندرہ دن کے دوران تین ہزار 360 ٹن زمزم کا استعمال
ایلون مسک نے منشیات کے استعمال سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
بنگلادیش نے جماعت اسلامی پر پابندی ختم کر دی
بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی، کرنسی نوٹوں شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی
یوکرین کا روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
نیپال میں راج شاہی کے حق میں مظاہرہ، سابق وزیر داخلہ کمل تھاپا سمیت کئی گرفتار
اسرائیل کے انکار پر عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے رام اللہ کا دورہ ملتوی کر دیا
غزہ غِذا کو ترس رہا ہے، دل دہلا دینے والی رپورٹ
روس کو شکست دینا ممکن نہیں، جرمن وزیر خارجہ
غزہ، یوکرین پر میکرون کے بیان ’’مغرب ساکھ کھو سکتا ہے‘‘ پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا طنز
ٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ
امریکہ تائیوان کے معاملہ پر آگ سے کھیلنے سے باز رہے: چین کا انتباہ
روس میں مسافر ٹرین پر پل گرگیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک
جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا جواب: شرائط دہرانے کے ساتھ ساتھ 10 زندہ اور 18 مردہ یرغمالیوں کی رہائی پر تیار