سوئٹزر لینڈ کے گاﺅں بلاٹن کا 90 فیصد حصہ لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے زمین بوس ہوگیا، برفانی تودے نے اس وجود ہی ختم کر ڈالا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر حسین ترین اور ترقی یافتہ ملک کہلائے جانے والے سوئٹزرلینڈ کے گاﺅں بلاٹن کا برفانی تودا گرنے سے 90 فیصد حصہ زمین بوس ہوگیا۔ برف، مٹی اور پتھروں کے سیلاب سے بلاٹن کا بڑا حصہ اب دفن ہوچکا ہے جبکہ وہاں کا ایک شخص لاپتہ ہوا ہے، مقامی حکومت نے پہلے ہی سخت موسم کے خطرے کے پیش نظر گاؤں کے مکینوں بلکہ جانوروں کو بھی علاقے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سوئس الپس میں ایک بڑے برفانی تودے کے ٹوٹنے سے برف، مٹی اور چٹانوں کا زبردست طوفان آیا، جس نے ایک گاؤں کے بڑے حصے کو ڈھانپ دیا۔ اس گاؤں کو رواں ماہ پہلے ہی چٹانوں کے کھسکنے کے خدشے کے باعث خالی کرا لیا گیا تھا۔ جنوبی ویلیس علاقے کے سیکیورٹی سربراہ اسٹیفان گانزر نے میڈیا کو بتایا کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ گاؤں کو پچھلے سال بھی برف کی چٹان گرنے کے پیش نظر خالی کرایا گیا تھا۔
Source: social media
مسجد نبوی میں پندرہ دن کے دوران تین ہزار 360 ٹن زمزم کا استعمال
ایلون مسک نے منشیات کے استعمال سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
بنگلادیش نے جماعت اسلامی پر پابندی ختم کر دی
بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی، کرنسی نوٹوں شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی
یوکرین کا روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
نیپال میں راج شاہی کے حق میں مظاہرہ، سابق وزیر داخلہ کمل تھاپا سمیت کئی گرفتار
اسرائیل کے انکار پر عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے رام اللہ کا دورہ ملتوی کر دیا
غزہ غِذا کو ترس رہا ہے، دل دہلا دینے والی رپورٹ
روس کو شکست دینا ممکن نہیں، جرمن وزیر خارجہ
غزہ، یوکرین پر میکرون کے بیان ’’مغرب ساکھ کھو سکتا ہے‘‘ پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا طنز
ٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ
امریکہ تائیوان کے معاملہ پر آگ سے کھیلنے سے باز رہے: چین کا انتباہ
روس میں مسافر ٹرین پر پل گرگیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک
جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا جواب: شرائط دہرانے کے ساتھ ساتھ 10 زندہ اور 18 مردہ یرغمالیوں کی رہائی پر تیار